ایران نے افغانستان کو ایندھن کی برآمدات بحال کر دیں

ویب ڈیسک

تہران : افغانستان پر طالبان کے مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ایران نے افغانستان کو گیسولین اور گیس آئل کی برآمدات دوبارہ شروع کردی ہیں

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی تیل، گیس اور پٹروکیمیکل ایکسپورٹرز یونین نے بتایا ہے کہ طالبان نے ایرانی حکومت کو پیغامات بھیجے کہ آپ پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کو جاری رکھ سکتے ہیں

یونین کے بورڈ کے رکن اور ترجمان حامد حسینی نے تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے کچھ ایرانی برآمد کنندگان کمپنیاں محتاط ہیں

حامد حسینی نے کہا کہ طالبان نے ایرانی پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر ٹیکس میں 70 فیصد کمی کردی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close