Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

پہلی بلوچ گلوکارہ ایوا بی کی تصویر ’ٹائمز اسکوائر‘ پر آویزاں

By Akhtar Rasool
اکتوبر 28, 2022 2 Min Read
0

پاکستان کی پہلی باحجاب ریپر اور بلوچ گلوکارہ ایوا بی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ نے ان کی تصویر امریکا کے معروف ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کی ہے

یاد رہے کہ ایوا بی سے قبل اسپاٹی فائے سات پاکستانی خواتین گلوکاراؤں کی تصاویر بھی ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کر چکی ہے

اسپاٹی فائے نے رواں برس مارچ سے ’اکوئل پاکستان‘ نامی منصوبے کا آغاز کیا تھا، جس کے تحت ہر ماہ ایک پاکستانی گلوکارہ کی تصویر کو ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا جا رہا ہے

بظاہر یہ تصاویر آویزاں کرنا فن سے زیادہ صنف کی بنیاد پر ہے۔ کیونکہ اس منصوبے کا اصل مقصد یہی ہے

’اکوئل پاکستان‘ منصوبے کے تحت پہلی بار مارچ 2022 میں ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کی تصویر آویزاں کی گئی تھی

اسی منصوبے کے تحت گزشتہ ماہ ستمبر میں گلوکارہ مومنہ مستحسن کی تصویر کو ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا گیا تھا، جبکہ اب ایوا بی کی تصویر کو آویزاں کیا گیا ہے

ایوا بی کی تصویر ٹائمز اسکوائر پر آویزاں ہونے پر گلوکاروں سمیت شوبز شخصیات نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی، جبکہ خود انہوں نے اپنی تصویر کو آویزاں کیے جانے کو تاریخی لمحہ قرار دیا

بہرحال اس طرح ایوا بی پاکستان کی پہلی باحجاب اور بلوچی گلوکارہ بن گئی ہیں، جن کی تصویر کو ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا گیا ہے

ایوا بی کو رواں برس کے آغاز میں ریلیز ہونے والے ’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کے گانے ’کنا یاری‘ کو ملک بھر میں بہت پسند کیا گیا تھا اور وہ مذکورہ گانے کی وجہ سے عالمی سطح پر بھی مشہور ہوئی تھیں

تاہم ایوا بی نے گلوکاری کا آغاز پہلے ہی کردیا تھا، انہوں نے تین سال قبل 2018ع میں انسٹاگرام پراپنا پہلا ریپر گانا شیئر کیا تھا، جسے کافی سراہا گیا تھا

ایوا بی نے کیریئر کے آغاز میں ہی نہ صرف اپنے بلوچ ثقافتی لباس کو پہننا شروع کیا بلکہ انہوں نے مکمل حجاب کرنا بھی شروع کیا اور اسی وجہ سے ان کی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے کو ملا

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ماضی میں شورش زدہ رہنے والے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والی ایوا بی کو ان کی گلوکاری کی طرح ان کے فیشن سینس اور حجاب پہننے کی وجہ سےبھی منفرد اہمیت حاصل ہے۔

Tags:

BalochiBalochi SingerEva BSingerTime Square
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

دیوار گریہ (افسانہ)

Next

ایران: میں پولیس کارروائی کے باوجود احتجاجی مظاہروں میں شدت، مہسا امینی کے چہلم میں کیا ہوا؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme