Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

ڈس انفو کا بڑا انکشاف، ’را افسر‘ مودی کے ناقدین کو نشانہ بنانے کے لئے پروپیگنڈا گروپ چلا رہا ہے!

By Akhtar Rasool
دسمبر 13, 2023 2 Min Read
0

واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کے ناقدین کو نشانہ بنانے کے لیے انڈین انٹیلیجنس ایجنسی (را) کے ایک افسر کی سربراہی میں تنظیم قائم کی گئی ہے

اس حوالے سے ڈس انفو لیب نے تفصیلی رپورٹس اور سوشل میڈیا پوسٹ کیں، جس میں امریکا میں مقیم نریندر مودی کے ناقدین کے پیچھے ذاتی تعلقات اور فنڈنگ کے ذرائع کو ظاہر کرنے کا دعوی کیا گیا

ڈس انفو کے حوالے سے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تنظیم 2020ع کے وسط میں بھارتی خفیہ ایجنسی (را) کے انٹیلی جنس افسر لیفٹیننٹ کرنل دبیا ستاپاتھی نے قائم کی

واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا کہ دبیا ستاپاتھی نے بھارت کے بارے میں بین الاقوامی تاثرات کو تشکیل دینے کے لیے کام کیا اور انہوں نے بھارت کے حق میں کوریج اور مخالفوں پاکستان اور چین کی تنقیدی کوریج کے حصول کے لیے مغربی صحافیوں سے ملاقات کی

اس ادارے میں کام کرنے والے تین افراد کا حوالہ دیتے ہوئے واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا کہ یہ ادارہ ایک خفیہ اثر و رسوخ کا آپریشن چلا رہا ہے

رپورٹ کے مطابق ڈس انفو لیب نے مبینہ طور پر عالمی اسلامی گروپ اور عرب پتی جورج سوروس کی قیادت میں بھارت کو کمزور کرنے کے لیے امریکی حکومتی حکام، محققین، انسانی ہمدردی کے گروہ اور بھارتی-امریکی حقوق کےکارکنان پر اس سازش میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے

ان الزامات کو نریندر مودی کے حمایتی گروہوں نے بڑھایا اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا، ان دعوؤں نے بھارت کے مرکزی میڈیا میں بھی اپنی جگہ بنائی اور امریکن کانگریس میں بھی اسے پیش کیا گیا

اس ادارے کی سرگرمیاں اس بات کا مظاہرہ کرتی ہیں کہ کیسے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے چلایا جانا والا آن لائن پروپیگنڈا مخالفین کو بدنام کرنے اور مقبول حمایت حاصل کرنے کے ان کے روایتی اور مقامی مقاصد سے آگے بڑھ گیا ہے

دوسری جانب، ڈس انفو لیب نے کسی بھی حکومتی ادارے یا افسر کے ساتھ کسی بھی قسم کی وابستگی سے انکار کر دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی اخبار نے پاکستان کے دو سال پرانے پروپیگنڈے کو دوبارہ استعمال کیا ہے

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اس ادارے نے واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی کانگریس میں ڈیموکریٹک نمائندہ اور نریندر مودی کی ناقد پرامیلا جے پال، انسانی حقوق کے کارکنان، صحافیوں اور امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے ممبران کو نشانہ بنایا

اپنی ایک رپورٹ میں ادارے نے دعوی کیا کہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی کمشنر اسلامی گروہ سے متاثر ہیں کیونکہ انہوں نے ایک دفعہ اسلامی لوبیسٹ کے ساتھ فنڈ اکھٹا کرنے والی کمیٹی میں کام کیا تھا، جو مسلمان-امریکی گروہوں کی نمائندگی کرتا تھا۔

Tags:

AmericaChinaconversionconversion in pakistanconversion to hinduconversion to hinduismconvert hinduforced conversionhindi newshindi news liveHinduhindu conversionhindu conversion in pakistanhindu conversion pakistanhindu conversion processhindu converthindus in pakistanlive news hindiModinews in hindipak hindu conversionPakistanpragati maidanravish kumarreligion conversionreligious conversionreligious conversions
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

معروف اسپورٹس کمپنی پوما کے اسرائیلی فٹبال ٹیم کی اسپانسرشپ ختم کرنے کی وجہ کیا ہے؟

Next

سابق برطانوی جنرل نے برطانیہ کو دوغلہ، نااہل اور دھوکے باز کیوں قرار دیا؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme