Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

vegetarians-healthier-than-meat-eaters
تعلیم و صحتاہم ترینتازہ ترینخبریں

کیا سبزیاں کھانے والے لوگ گوشت کھانے والوں سے زیادہ صحت مند ہوتے ہیں؟

By Akhtar Rasool
دسمبر 17, 2023 2 Min Read
0

ایک نئی تحقیق کے مطابق ویگن ڈائٹ کھانے والوں کی صحتِ قلب گوشت کھانے والوں سے بہتر ہوتی ہے۔ ویگن ڈائٹ اس غذا کو کہا جاتا ہے، جس میں جانوروں سے حاصل ہونے والی کوئی بھی غذائی مصنوعات شامل نا ہوں

یہ مطالعہ بائیس جڑواں بچوں پر کیا گیا۔ محققین کی جانب سے ہر دو جڑواں بچوں میں سے ایک کو ویگن ڈائٹ اور ایک کو ایسی غذا دی گئی، جس میں سب کچھ شامل ہو

ابتدائی چار ہفتوں کے دوران سب جڑواں بچوں کو پہلے سے تیار شدہ کھانا پیش کیا گیا اور آخر کے چار ہفتوں میں انہیں رجسٹرڈ غذائی ماہرین کی مدد سے اپنا کھانا خود منتخب کرنے کا موقع دیا گیا

دونوں غذائیں مختلف قسم کی سبزیوں، پھلیوں، پھل اور اناج پر مشتمل تھیں۔ فرق صرف اتنا تھا کہ ایک خوراک میں مختلف سبزیاں جبکہ دوسری خوراک میں مرغی، مچھلی، انڈے اور دودھ سے بنی اشیا بھی شامل کی گئیں

اس ٹرائل کے اختتام پر وہ جڑواں بچے، جنہوں نے اس دوران ویگن غذا کھائی، ان میں کولیسٹرول کی سطح کم پائی گئی۔ محققین کے مطابق صرف سبزیاں یعنی ویگن ڈائٹ کھانے والے شرکا کا وزن اوسطاً 4.2 پاونڈ کم ریکارڈ کیا گیا

ویگنزم کے فوائد کا اندازہ لگانے کی خاطر شرکاء کے ماحول یا جنیات سے پیچیدہ ہونے کے امکانات سے بچنے کے لیے اس ٹرائل کو کنٹرول کیا گیا۔ کنگز کالج لندن کے نیوٹریشن اور ڈائیٹکس کے پروفیسر ٹام سینڈرز کا کہنا ہے، ”ویگن خوراک میں بھی کچھ فائدہ مند اور کچھ نقصان دہ غذائیں ہو سکتی ہیں۔‘‘ انہوں نے اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس غذا میں وٹامن بی 12 کی کمی اور چربی، نمک اور چینی کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے‘‘

اس ٹرائل کے دوران محققین نے اس بات کا بھی جائزہ لیا کہ صرف سبزیاں کھانے والے افراد میں روزانہ مجموعی کیلوریز کی مقدار گوشت کھانے والے شرکا کے مقابلے میں تقریباً دو سو کم تھی۔ یہ بات متعلقہ افراد میں وزن میں معمولی کمی اور کسی حد تک کولیسٹرول میں کمی کی وضاحت کرتی ہے

اس مطالعے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جڑواں بچوں میں سے ویگن غذا کھانے والوں کی بھاری اکثریت91 فیصد یہ خوارک ہی کھانے کو ترجیح دیتی ہے، جبکہ اس ٹرائل میں شریک وہ بچے جو گوشت اور دیگر اشیا کھاتے رہے، ان میں سے 67 فیصد نے یہ خوراک کھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔

Tags:

bad cholesterolbad cholesterol levelsbloating vegan dietcarnivore vs vegan dietcholesterolcholesterol levelcholesterol levelscholesterol levels chartcholesterol levels explainedcholesterol levels normal range chartDietgood cholesterolgood cholesterol levelshdl cholesterolhigh cholesterolhigh cholesterol levelshow to lose weight on a vegan diethow to lower cholesterolideal cholesterol levelsis meat eater diet healthyldl cholesterolldl cholesterol levelslow cholesterol foodslower cholesterolmeat eatermeat eater versus vegetaraianmeat eatersnormal cholesterol levelsplant based dietprotein sources in vegan dietraw vegan diettotal cholesterolveganvegan and meat eatervegan dietvegan diet before and aftervegan diet benefitsvegan diet for muscle buildingvegan diet for weight lossvegan diet planvegan diet weight lossvegan foodvegan nutritionistvegan recipesvegan versus meat eatersvegan vs carnivore dietvegan vs meat eatervegan weight lossveganism versus meat eatersvegansvegans vs meat eatersvegans vs meat eaters - who will live longervegans vs meat eaters part 2vegetarianvegetarian dietvegetarian eats meatvegetarian to meat eatervegetarian vs meat eatervegetarian vs meat eater debatewhat to eat on a vegan dietwhich is the right diet between vegetarian and meat eater
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Scientists-have-created-a-smart-clothing-that-keeps-you-cool-or-warm
Previous

سائنسدانوں نے ٹھنڈا یا گرم رکھنے والا ’سمارٹ‘ لباس بنا لیا

Gaza-reawakened-Egypt-revolutionary-spirit
Next

کیا غزہ نے مصر کے انقلابی جذبے کو دوبارہ بیدار کیا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme