Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

کراچی: خاموشی سے بجلی کے بلوں میں ‘متنازع’ کے ایم سی ٹیکس کی وصولی شروع

By Akhtar Rasool
ستمبر 16, 2022 3 Min Read
0

کے الیکٹرک نے اپنی سروس کی حدود میں آنے والے بتیس لاکھ صارفین سے سندھ حکومت کی جانب سے عائد کردہ متنازع ٹیکس وصول کرنا شروع کر دیا ہے

خیال رہے کہ گزشتہ سال سے حکومت سندھ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے میونسپل یوٹیلٹی چارجز اینڈ ٹیکسز (ایم یو سی ٹی) کے الیکٹرک کے بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کرنے کی کوشش کر رہی تھی، لیکن اس وقت کی وفاق میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سمیت اپوزیشن جماعتوں نے اس کی مخالفت کرکے اس اقدام پر عمل درآمد کو ناکام بنا دیا تھا

ایم یو سی ٹی سب سے پہلے 2009 میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی نے سابق ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال کے دور نظامت میں لگایا تھا

اس وقت تک، کے ایم سی خود ٹیکس وصول کر رہی ہے، لیکن کم وصولی کی وجہ سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ سال بجلی کے بلوں کے ذریعے ٹیکس جمع کرنے کی تجویز دی تھی

اب، کے الیکٹرک نے خاموشی سے کراچی کے شہریوں سے ایم یو سی ٹی کی مد میں رقم وصول کرنا شروع کر دی ہے اور بہت سے بجلی صارفین کو رواں ہفتے اپنے نئے بجلی کے بل آنے کے بعد اس ٹیکس کی وصولی سے متعلق معلوم ہوا

رواں ہفتے جب شہریوں نے بل دیکھے تو انہیں ایم یو سی ٹی (کے ایم سی) کے تحت اضافی چارجز دیکھ کر دھچکا لگا جب کہ ان کے مطابق بجلی کے بل پہلے ہی بہت زیادہ تھے

اس سوال پر کہ کیا کے ای نے اپنے بلوں میں کوئی نیا ٹیکس لگایا ہے، کے ای کے ترجمان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کے ای کو میونسپل یوٹیلٹی چارجز اور ٹیکسز وصول کرنے کی ہدایت کی ہے، کے ای صرف ایک محکمے کے طور پر متعلقہ حکومتی ہدایات پر عمل کر رہی ہے

اس سوال پر کہ کیا کے الیکٹرک کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے اجازت ملی ہے، ترجمان نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نیپرا کی منظوری کے بغیر ٹیکس عائد کر سکتی ہے

کے ای کے سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی اپنے صارفین پر اضافی ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی، تاہم پاکستان مسلم لیگ (ن) کی زیرقیادت مخلوط وفاقی حکومت جس میں صوبائی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی اہم شراکت دار ہے) کی جانب سے ٹیکس جمع کرنے کو کہا گیا ہے

سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ گزشتہ ایک سال سے زیر التوا تھا جب کہ حکومت سندھ نے گزشتہ سال نیپرا سے رابطہ کیا تھا، جس کے بعد واضح ہوگیا تھا وفاقی یا صوبائی حکومتیں ٹیکس عائد کرسکتی ہیں، تاہم گزشتہ سال سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے مزاحمت کے باعث کے ای نے ٹیکس وصولی کی تھی لیکن اب ایسی صورتحال نہیں ہے

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کے الیکٹرک کے بلوں میں کے ایم سی چارجز کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہیں۔

Tags:

K-ElectricKarachiKMCOver BillingTaxes
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

یوکرین: ایزیوم میں اجتماعی قبریں دریافت، 440 لاشیں برآمد

Next

فوجی سیمنٹ فیکٹری: کیا محکمہ ماحولیات کی شرائط پر عمل ہوگا؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme