Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

یوکرین: ایزیوم میں اجتماعی قبریں دریافت، 440 لاشیں برآمد

By Akhtar Rasool
ستمبر 16, 2022 3 Min Read
0

کیئف: یوکرینی فورسز نے ایزیوم شہر کو حال ہی میں روسی افواج سے بازیاب کیا تھا۔ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ اجتماعی قبروں کے بارے میں آج مزید مستند معلومات فراہم کی جائیں گی

یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی شہر ایزیوم کے قریب جنگل میں انہیں اجتماعی قبریں ملی ہیں۔ اس علاقے پر روسی افواج کا قبضہ تھا اور چند روز قبل ہی یوکرین کے فورسز نے اسے دوبارہ اپنے کنٹرول میں لیا تھا۔

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے جمعرات کی رات کو ملک سے اپنے خطاب میں اجتماعی تدفین کے مقام کی دریافت کا انکشاف کیا، جس میں ان کے مطابق تقریباً 440 لاشیں پائی گئی ہیں۔

انہوں نے اپنے معمول کے خطاب میں کہا، ”خارکیف کے ایزیوم علاقے میں ایک اجتماعی تدفین کی جگہ ملی ہے۔ اس حوالے سے، وہاں پہلے سے ہی ضروری طریقہ کار شروع ہو چکے ہیں۔ جمعے کے روز مزید معلومات، واضح اور تصدیق شدہ معلومات فراہم کی جائیں گی۔’

یوکرینی صدر نے مزید کہا، ”ہم چاہتے ہیں کہ دنیا کو معلوم ہو کہ حقیقت میں کیا ہو رہا ہے اور روسی قبضے کی وجہ سے ہوا کیا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ پہلے، ”بوچا پھر ماریوپول اور اب بدقسمتی سے ایزیوم… روس ہر جگہ موت کو چھوڑتا جا رہا ہے، اور اسے اس کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔”

گزشتہ ہفتے یوکرین کی جوابی کارروائی کے بعد ماسکو نے خارکیف کے ایزیوم اور دیگر علاقوں سے اپنی فوج کو پیچھے ہٹا لیا تھا، جس کی وجہ سے ہزاروں روسی فوجیوں کو فرار ہونے پر مجبور ہونا پڑا تھا

خارکیف علاقے کے پولیس سربراہ سرہی بولوینوف، جو اس واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں، نے جمعرات کو برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کو بتایا کہ اجتماعی قبر سے ملنے والی ہر لاش کی فورینزک تفتیش کی جا رہی ہے

بولوینوف نے کہا، ”میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ آزاد کرائے گئے (علاقوں) کے ایک بڑے قصبے میں یہ سب سے بڑی تدفین کی جگہوں میں سے ایک ہے… 440 لاشوں کو ایک ہی جگہ دفن کیا گیا۔” ان کا مزید کہنا تھا، ”کچھ کی موت توپ خانے کی فائر کی وجہ سے ہوئی…کچھ کی موت فضائی حملوں کی وجہ سے ہوئی۔”

بدھ کے روز زیلنسکی نے ایزیوم کے سٹی ہال میں قومی پرچم کی نمائش کا نظارہ کرنے کے لیے دارالحکومت کیف سے باہر کا اپنا سفر بھی

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے صحافیوں نے جمعرات کے روز ایزیوم کے باہر ایک جنگل کا دورہ کیا۔ ان کے مطابق درختوں کے درمیان سیکڑوں قبریں تھیں جن میں لکڑی کی سادہ صلیبیں بھی تھیں اور بیشتر پر نمبر بھی درج تھے۔

ایک بڑی قبر پر ایک نشان لگا ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اس میں 17 یوکرینی فوجیوں کی لاشیں ہیں۔ اس دوران میٹل ڈیٹیکٹر والے تفتیش کار کسی بھی پوشیدہ ممکنہ دھماکہ خیز مواد کی جگہ کا پتہ لگانے کی بھی کوشش کر رہے تھے

یوکرین نے شمال مشرقی خارکیف کے علاقے میں دو ہفتوں کی تیز رفتار کامیابیوں کے بعد ایزیوم کو آزاد کرا لیا ہے۔ یوکرائنی حکام کا دعوی ہے کہ اس مہینے کے آغاز سے، انہوں نے اپنے ملک کے تقریباً 9,000 مربع کلومیٹر علاقے کو دوبارہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے، جو تقریبا جزیرہ قبرص کے سائز کے برابر کا علاقہ ہے

درمیں اثنا جمعرات کو ہی امریکہ نے 60 ارب ڈالر تک کی مزید فوجی امداد کے نئے پیکج کا اعلان کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس پیکج میں عسکری آلات کے ساتھ ساتھ خدمات و تربیت بھی شامل ہے۔ تاہم اس کے تحت کون سے ہتھیار فراہم کیے جائیں گے اس کی، وضاحت نہیں کی گئی۔

رواں برس 24 فروری کو روس کے حملے کے بعد سے امریکہ نے کیف کو اب تک تقریبا ً 15 ارب ڈالر سے زیادہ کی فوجی امداد فراہم کر چکا ہے۔

Tags:

Mass GraveRussiaUkraineUkraine War
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کھانے کے اوقات ہماری ذہنی صحت کو متاثر کرسکتے ہیں، تحقیق

Next

کراچی: خاموشی سے بجلی کے بلوں میں ‘متنازع’ کے ایم سی ٹیکس کی وصولی شروع

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme