Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

کورونا وبا: نئے ویریئنٹس کے ذمہ دار خودغرض امیر ممالک ہیں، ماہرین

By Akhtar Rasool
فروری 3, 2022 2 Min Read
0

بیجنگ – چین سے تعلق رکھنے والے ماہرینِ وبائی امراض نے اپنی ایک تازہ تحقیقی رپورٹ میں امیر ممالک کی خودغرضی کو نئے ویریئنٹس کا ذمہ دار قرار دیا ہے

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امیر ملکوں نے خودغرضی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ضرورت سے کہیں زیادہ کورونا ویکسین خرید کر ذخیرہ کرلی، جس کی وجہ سے اب تک کورونا وائرس کے متعدد نئے ویریئنٹس اور کووِڈ-19 وبا کی کئی نئی لہریں وجود میں آچکی ہیں

’’نیچر ہیومن بیہیویئر‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی اس تحقیقی رپورٹ میں چینی سائنسدانوں نے کووِڈ-19 کے وبائی پھیلاؤ اور ویکسینیشن سے متعلق کمپیوٹر ماڈلز (سمیولیشنز) استعمال کرتے ہوئے اندازہ لگایا ہے کہ امیر ممالک کووِڈ ویکسین بڑے پیمانے پر ذخیرہ کرنے کے بجائے، اگراس کا صرف 46 فیصد حصہ بھی غریب اور کم آمدنی والے ملکوں کو عطیہ کر دیتے، تو کورونا وائرس کے نت نئے ویریئنٹس بھی اتنی تیزی سے وجود میں نہ آتے

کووِڈ-19 وبا کے عالمی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک طرف امیر ممالک اپنی 70 فیصد آبادی کو مکمل طور پر ویکسین لگا چکے ہیں، لیکن غریب ملکوں میں اب تک صرف 4 فیصد آبادی ہی کی ویکسینیشن مکمل ہوسکی ہے جو ایک تشویشناک بات ہے

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت (WHO) اور غریب ممالک کو مفت کورونا ویکسین فراہم کرنے کےلیے ’’کوویکس پروگرام‘‘ کے ذمہ داران نے کئی بار امیر ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی ضرورت سے زیادہ کووِڈ ویکسین ذخیرہ کرنے کے بجائے غریب ممالک کو عطیہ کردیں تاکہ اس عالمی وبا سے بروقت چھٹکارا پایا جا سکے

دوسری جانب مختلف عالمی وبائی ماہرین بھی مسلسل خبردار کرتے آرہے ہیں کہ اگر کووِڈ ویکسین کی تقسیم میں یہ عالمی ناانصافی ختم نہ کی گئی تو نہ صرف کووِڈ 19 کی وبا اسی طرح جاری رہے گی بلکہ کورونا وائرس کے نت نئے ویریئنٹس بھی بہت تیزی سے بار بار سامنے آتے رہیں گے

چینی ماہرین کی تازہ تحقیقی رپورٹ بھی ان ہی تمام باتوں کی بازگشت ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی وبا سے ’’جب تک ہر کوئی محفوظ نہیں، تب تک کوئی بھی محفوظ نہیں۔‘‘

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امیر ملکوں نے خودغرضی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وقتی طور پر وبا کے خلاف فوائد ضرور حاصل کرلیے، لیکن غریب ممالک کی انسانی آبادی کےلیے خطرات میں اضافہ کردیا

اگر وہ ایسا نہ کرتے تو غریب ملکوں میں کورونا وبا سے مرنے والوں کی تعداد نہ صرف بہت کم ہوتی، بلکہ شاید ناول کورونا وائرس (سارس کوو 2) کے اتنے زیادہ ویریئنٹس بھی وجود میں نہ آتے

اب تک دنیا بھر سے سارس کوو 2 کے دو سو سے زائد ویریئنٹ سامنے آچکے ہیں، جبکہ یہ تعداد بھی مسلسل بڑھتی جارہی ہے

خوش قسمتی سے اب تک ان میں سے صرف چند ویریئنٹس ہی زیادہ پھیلنے والے ثابت ہوئے ہیں، لیکن اگر ویکسینیشن کے معاملے میں امیر اور غریب ملکوں کا فرق اسی طرح برقرار رہا تو خدشہ ہے کورونا وائرس کے مزید نئے اور کہیں زیادہ خطرناک ویریئنٹس بھی سامنے آسکتے ہیں.

Tags:

CORONACovid VariantCovid19 Vaccination
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

انتہائی خوبصورت، بہت ہی خطرناک ”پلبارا“… کیا آسٹریلیا کا یہ خطہ زمین کی قدیم ترین جگہ ہے؟

Next

امریکا میں ویکسین سے انکار کرنے والے سپاہیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme