Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

کوہستان: سیلاب میں دوستوں کے ہمراہ ڈوبنے سے بچ جانے والے نوجوان کی دل دہلا دینے والی داستان

By Akhtar Rasool
ستمبر 4, 2022 2 Min Read
0

گزشتہ ماہ 28 اگست کو خیبرپختونخوا (کے پی) کے علاقے کوہستان میں سیلاب میں ڈوبنے سے معجزانہ طور پر بچ جانے والے نوجوان نے دل دہلانے والی داستان بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے مرنے والے دوستوں کو یقین تھا کہ کوئی نہ کوئی ان کی مدد کے لیے ضرور آئے گا

یاد رہے کہ ضلع لوئر کوہستان کے علاقے دبیر سناگائی میں 28 اگست کو مدد کے منتظر پانچ دوست سیلاب کی نذر ہوگئے تھے، جس میں چار دوست ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ ایک خوش قسمت نوجوان کو بچالیا گیا تھا

اس واقعے میں بچ جانے والے نوجوان عبیداللہ نے حال ہی میں کوہستان ٹی وی سے بات کرتے ہوئے واقعے کی دل دہلانے والی داستان سنائی اور بتایا کہ انہوں نے اپنے دوستوں کو آنکھوں کے سامنے ڈوبتے ہوئے دیکھا

عبیداللہ کے مطابق وہ اور ان کے دوست معمول کے مطابق کام کر رہے تھے کہ اچانک وہاں سیلاب آگیا اور وہ محفوظ مقام کی جانب منتقل ہو ہی رہے تھے کہ سیلاب کی شدت تیز ہونے کے باعث درمیان میں پتھر پر ہی کھڑے رہ گئے

انہوں نے بتایا ”میری اور میرے دوستوں کی کام والی گاڑیاں بھی سیلاب میں ڈوب چکی تھیں اور ہم دو یا تین نہیں بلکہ پورے پانچ گھنٹے تک پتھر پر کھڑے مدد کا انتظار کرتے رہے“

عبیداللہ نے کہا ”ہم صبح آٹھ سے دوپہر ایک بجے تک پتھر پر مدد کا انتظار کرتے رہے اور علاقہ مکین بھی ہم سے کچھ فاصلے پر موجود تھے، مگر سب لوگ سیلاب کے تیز بہاؤ کی وجہ سے مجبور تھے“

عبیداللہ کا کہنا تھا کہ ان کے رشتے داروں اور علاقہ مکینوں نے ضلعی سمیت صوبائی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کو بھی صورتحال سے آگاہ کیا اور تمام افراد کی مدد کے لیے امدادی ٹیمیں اور ہیلی کاپٹر بھیجنے کی اپیل بھی کی

انہوں نے بتایا کہ ان سمیت ان کے تمام دوستوں کو امید اور یقین تھا کہ ان کی مدد کے لیے کوئی نہ کوئی آئے گا، مگر ایسا نہیں ہوا اور اچانک سیلاب میں مزید شدت آئی تو وہ سب بہہ گئے

ایک سوال کے جواب میں عبیداللہ نے بتایا کہ ان کے باقی تمام دوست سخت ڈرے ہوئے تھے مگر وہ سیلاب سے رسیوں کی مدد سے بھی نکلنے کو تیار تھے

انہوں نے کہا کہ سیلاب نے ان تمام افراد کو ڈبودیا تھا اور وہ بھی پانی میں جا چکے تھے مگر وہ رسیوں کی مدد سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے اور باقی افراد کو بچانے کی کوئی گنجائش ہی نہیں تھی

ان کے مطابق ان کے باقی تمام ساتھی تیز پانی میں بہہ گئے اور حکومت نے آج تک نہ تو ان سے رابطہ کیا ہے اور نہ ہی ان سے معلوم کیا گیا ہے کہ وہ مرنے والے لوگ کون تھے؟

عبیداللہ نے انتظامیہ کو نااہل ترین قرار دیا اور شکوہ کیا کہ بچ جانے کے باوجود آج تک ان کے پاس کوئی نہیں آیا اور حیران کن بات یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ان کے علاقے کا دورہ کرنے کے باوجود ان سے ملاقات نہیں کی۔

Tags:

DeathsFloodKohistanKPK
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بھارت میں تین سو اہلکار مل کر بھی ایک تیندوا پکڑنے میں ناکام

Next

گرین لینڈ میں برف کا تیزی سے پگھلاؤ، ’دنیا کا نقشہ بدل جائے گا‘

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme