Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںماحولیات

گرین لینڈ میں برف کا تیزی سے پگھلاؤ، ’دنیا کا نقشہ بدل جائے گا‘

By Akhtar Rasool
ستمبر 4, 2022 2 Min Read
0

بحیرہ گرین لینڈ اور براعظم انٹارکٹکا میں برف کی چادریں جس تیزی سے پگھل رہی ہیں، اس سے خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ سمندر کی سطح خطرناک حد تک بڑھ جائے گی

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے کہا ہے کہ گرین لینڈ میں برف کی چادروں کا پگھلنا سطح سمندر میں اضافے کی بنیادی وجہ ہے

واضح رہے کہ گرین لینڈ کا علاقہ بحر اوقیانوس اور آرکیٹک کے درمیان واقع ہے، جبکہ زمین پر دیگر مقامات کے مقابلے میں آرکیٹک میں درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے

برطانوی جریدے ’نیچر کلائیمیٹ چینج‘ میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق زمین کے درجہ حرارت میں اب تک ہونے والے اضافے کے باعث گرین لینڈ میں برف کی چادروں کا 3.3 فیصد حجم پگھل جائے گا، جس سے سمندر کی سطح میں 27.4 سینٹی میٹر کا اضافہ ممکن ہے

اگرچہ محققین نے حتمی ٹائم فریم کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں فراہم کیں، تاہم ان کے خیال میں سنہ 2100ع تک ایسا ہو سکتا ہے، جس سے دنیا کا نقشہ ہی تبدیل ہو جائے گا

محققین کے مطابق گرین لینڈ میں سطح سمندر بلند ہونے سے لاکھوں افراد کی آبادی پر مشتمل علاقہ زیر آب آ سکتا ہے

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر برف ہر سال اسی انداز میں تیزی سے پگھلتی رہی، جیسا کہ سنہ 2012ع میں مشاہدہ کیا گیا تھا، تو سمندر کی سطح میں 78 سینٹی میٹر کا اضافہ ہو سکتا ہے، جو ساحلی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لینے کے لیے کافی ہے

اگر دیکھا جائے تو صنعتی دور کے بعد سے دنیا کے درجہ حرارت میں اوسطاً 1.2 سیلسیس کا اضافہ ہوا ہے، جس کے اثرات گرمی کی لہر اور شدید طوفانوں کی صورت میں نظر آتے ہیں

پیرس ماحولیاتی معاہدے میں طے کیا گیا تھا کہ زمینی درجہ حرارت میں اضافے کو دو سینیٹی گریڈ تک محدود رکھنا ہے

سائنسدانوں کے مطابق اگر درجہ حرارت کو دو سینٹی گریڈ تک محدود کر بھی لیا گیا تو آئندہ کئی صدیوں تک ساحلی علاقے نئی شکل اختیار کرتے رہیں گے، جس سے پچیٹ بڑے شہر متاثر ہونے جبکہ نشیبی علاقے ڈوبنے کا خطرہ ہے جہاں تقریباً 1.3 ارب لوگ آباد ہیں۔

Tags:

Climate changeEuropeGlacier MeltingGlobal warmingGreen LandHeatwaves
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کوہستان: سیلاب میں دوستوں کے ہمراہ ڈوبنے سے بچ جانے والے نوجوان کی دل دہلا دینے والی داستان

Next

’سیلاب زدگان کی امداد کے ساتھ پلاسٹک بیگ، بوتلوں کی آمد پریشان کن‘

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme