Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

کیا روس فن لینڈ کے گرد گھیرا تنگ کررہا ہے؟

By Akhtar Rasool
مئی 21, 2022 2 Min Read
0

ماسکو: یورپی یونین میں شمولیت کے اعلان کے بعد روس اور فن لینڈ میں ٹھن گئی ہے، جہاں روس نے بجلی کے بعد گیس کی فراہمی سے انکار کردیا ہے۔

روسی کمپنی گیزپروم ایکسپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فن لینڈ کو قدرتی گیس کی سپلائی آج سے روک دی جائے گی، اس سے قبل فن لینڈ نے سرکاری توانائی گروپ ” گیسم” کی جانب سے تصدیق کی تھی کہ روس نے فن لینڈ کو گیس کی فراہمی بند کردی ہے۔

روسی کمپنی کے بیان میں کہا گیا کہ بیس مئی کے دن کے اختتام تک معاہدے کے مطابق ادائیگی کی آخری تاریخ گزر چکی ہے اور روسی کمپنی گیس پروم ایکسپورٹ کو اپریل میں گیس کی فراہمی کے لئے گیسم سے ادائیگی موصول نہیں ہوئی جس وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔

اس سلسلے میں گیسم کو اکیس مئی سے شروع ہونے والی گیس کی سپلائی کی معطلی کے بارے میں آگاہ کیا اور جب تک ادائیگی کے صدارتی فرمان کے ذریعے قائم کردہ طریقہ کار کے مطابق روسی روبل میں نہیں ہوجاتی گیس کی مزید ترسیل نہیں کی جاسکتی۔

گیسم نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ روسی فریق نے اسے گیس کی بندش کے بارے میں آگاہ کردیا ہے کہ اگر وہ روبل میں مستقبل کی ادائیگی میں ناکام رہتا ہے تو گیس کی فراہمی جاری نہیں رکھی جاسکتی

تاہم فن لینڈ کی کمپنی نے مزید کہا کہ وہ گیس کی ادائیگی کے نئے نظام کو تبدیل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی اور مقدمہ دائر کرنے کا ارادہ کرتی ہے جبکہ گیس پروم ایکسپورٹ نے کہا کہ وہ دستیاب ذرائع سے اس مقدمے کی کارروائی میں اپنے مفادات کا دفاع کرے گی۔

واضح رہے کہ روس نے فن لینڈ کی بجلی بند کرنے کا اعلان کررکھا ہے جس کی ممکنہ وجہ فن لینڈ کی جانب سے بجلی ادائیگیوں میں مشکلات بتائی گئیں ہیں

Tags:

ElectricityEUEuropean UnionFinlandGasRussia
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

منی لانڈرنگ کیس؛ ایف آئی اے کی شہباز شریف اور حمزہ پر فرد جرم فوری عائد کرنے کی مخالفت

Next

”مرد پولیس اہلکاروں نے میری والدہ کو مارا اور اپنے ساتھ لے گئے“ پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری گرفتار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme