Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

کیا گوگل اپنے سرچ انجن میں ’آرٹیفیشل انٹیلیجنس‘ کو شامل کر رہا ہے؟

By Akhtar Rasool
اپریل 11, 2023 2 Min Read
0

بہت جلد آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے فیچرز دنیا کی مقبول ترین سرچ انجن کا حصہ بننے والے ہیں جن سے آن لائن سرچ میں مزید بہتری آئے گی

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گوگل اپنے سرچ انجن میں ’بات چیت کی مصنوعی ذہانت‘ کے فیچرز شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے

امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل کے ساتھ ایک انٹرویو میں ایلفا بیٹ اور گوگل کے چیف ایگزیکٹیو سندر پچائی نے کہا ہے کہ گوگل سرچ انجن میں ’بات چیت کی مصنوعی ذہانت‘ کے فیچرز شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ گوگل کا سرچ انجن استعمال کرنے والے اب سوالات بھی پوچھ سکیں گے

سندر پچائی نے بتایا کہ گوگل نئے اے آئی سرچ پروڈکٹس کی ٹیسٹنگ کر رہا ہے، جس میں صارفین ایسے فیچرز سے استفادہ کریں گے، جن میں لوگوں کو سوالات کے جواب کے بعد اس سے متعلق مزید سوالات پوچھنے کی سہولت ہوگی

یاد رہے کہ مائکروسافٹ نے اپنے سرچ انجن بِنگ کا اَپ گریڈِڈ ورژن جاری کیا تھا، جس میں چیٹ جی پی ٹی کی صلاحیت ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ گزشتہ مہینے نئے سرچ انجن نے یومیہ دس کروڑ سے زیادہ فعال صارفین کی مدد کی۔ مائکروسافٹ کے ساتیا نڈیلا چیٹ بوٹ ٹیکنالوجی کو اپنے ایج براؤزر اور دیگر مائیکروسافٹ 365 ایپلیکیشنز اور سروسز میں استعمال کا ارادہ رکھتے ہیں

گوگل طویل عرصے سے سرچ انجن ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم کمپنی ہے، جو آن لائن معلومات تک رسائی کا تیز اور آسان طریقہ پیش کرتی ہے۔ فروری میں گوگل نے اپنا آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا چیٹ بوٹ ’بارڈ‘ کے نام سے جاری کیا تھا، جو چیٹ جی پی ٹی جیسا ہے

اگرچہ گوگل نے کہا ہے کہ بارڈ ’تجربہ کار‘ اور ’طاقتور ٹیکنالوجی‘ ہے، اس کو ذمہ دارانہ طریقے سے استعمال کرنا چاہئے

رپورٹس کے مطابق گوگل کو اے آئی سے لیس کرنے کے لیے بہت زیادہ مالی اور سرمایہ کاروں کے دباؤ کا سامنا ہے

گوگل نے مارچ میں کہا تھا کہ جی میل اور ڈاکیومنٹس کے لیے یہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس فیچرز کی ٹیسٹنگ پر کام کر رہا ہے۔

Tags:

AI Search EngineArtificial Intelligenceartificial intelligence for beginnersgoogle artificial intelligencegoogle is soon going to add an artificial intelligence bot to its search enginegoogle searchgoogle search enginehow to make google default search engine on safarihow to set google as default search engine on chromeintroduction to artificial intelligencelearn artificial intelligenceSearch Enginesearch engineswhat is artificial intelligence
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پانچ گیندوں پر پانچ چھکے لگانے والے رنکو سنگھ کا خاکروب سے آئی پی ایل تک کا سفر

Next

نصف صدی قبل اسرائیلی فوج کا آپریشن اور کھوئی ہوئی جنت، لبنان۔۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme