Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

کینیڈا: برٹش کولمبیا حکام کا انوکھا اقدام، ہیروئن اور کوکین بڑے پیمانے پر لے جانے سے روکنے کے لیے تھوڑی مقدار کی اجازت

By Akhtar Rasool
فروری 1, 2023 2 Min Read
0

کینیڈا کے مغربی صوبے برٹش کولمبیا کی حکومت نے ہیروئن، میتھ، ایکسٹیسی اور کریک کوکین کی تھوڑی مقدار پاس رکھنے اور لے جانے کی اجازت دے دی ہے

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ میں حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ تین سالہ پائلٹ پراجیکٹ کے مطابق مذکورہ منشیات لے جانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی نہیں ہوگی

حکام کا کہنا ہے کہ یہ قدم منشیات کی زیادہ مقدار لینے سے پیدا ہونے والے مسائل کی راہ روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برٹش کولمبیا میں 2016ع سے اب تک ہونے والی بتیس ہزار اموات میں سے ایک تہائی منشیات کی زیادہ مقدار کے استعمال سے واقع ہوئیں اور اس سال انتظامیہ نے منشیات کی زیادہ مقدار کے استعمال کے تدارک کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کیے

کورونا کی وبا کی وجہ سے کولمبیا میں منشیات کے زیادہ استعمال سے پیدا ہونے والے مسائل تشویشناک حد تک اضافہ دیکھا گیا، کیونکہ اس سے منشیات کا غیرقانونی کام اور سپلائی چین بھی متاثر ہوئی، جس کے بعد منشیات کے عادی افراد نے دوسری زہریلی منشیات اکیلے میں استعمال کرنا شروع کیں

منگل کو انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے ابتدائی اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ 2022ع میں زہریلی منشیات سے دو ہزار دو سو ستائیس مشتبہ اموات ہوئیں، جو کہ 2021 سے زیادہ تھیں اور اس سال چونتیس اضافی اموات ہوئیں

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت نے پچھلے سال مئی میں کہا تھا کہ برٹش کولمبیا میں منشیات استعمال کرنے والوں کو استثنیٰ دیا جائے گا، جو کینیڈا میں پہلی بار ہوگا

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ منشیات کی معمولی مقدار لے جانے کو جرم تصور نہیں کیا جائے گا اور امید ظاہر کی کہ فوجداری مقدمات کے بجائے صحت عامہ کے اس معاملے کو اس اقدام سے کنٹرول کر لیا جائے گا

صوبے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اقدام کا مقصد مواد کے استعمال پر بدنامی کے تاثر کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو یہ سہولت بھی دینا ہے کہ وہ آسانی سے رہنمائی کے لیے حکام سے رابطہ کر سکیں

یونیورسٹی آف ٹورانٹو سے منسلک پروفیسر روبرٹ شوارٹز کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ اقدام قابل تعریف ہے تاہم یہ بھی بہت ضروری ہے کہ اس کی مدد سے مسئلے پر قابو پایا جائے

انہوں نے کہا ’مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں زیادہ اور غیرقانونی مواد کا سامنا ہے جو نقصان کا باعث بنتا ہے۔ اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے صحت عامہ سے متعلق اقدامات کرنا ہوں گے اور منشیات کی اجازت ان میں سے پہلا قدم ہے۔‘

استثنٰی کی فہرست میں شامل منشیات صرف ذاتی استعمال کے لیے دو اعشاریہ پانچ گرام تک پاس رکھی جا سکیں گی

ماہرین صحت نے کا کہنا ہے کہ حکومت کے اقدام سے منشیات استعمال کرنے والے ایک ایسے محفوظ ماحول میں ان کا استعمال کر سکیں گے جہاں انہیں طبی امداد کے حصول میں آسانی ہوگی۔

Tags:

addiction and treatmentbritish columbiaCanadacanada newscocainecocaine addictionColombiacooking with cocainecooking with cocaine vicecorporation of deltacrack cocaineheroinhow toillegal casesillegal drugs and covidlondon school of economicslondon school of economics and political sciencemassey collegemassey dialoguesMoviespink cocaine waveto catch a smuggleruniversity of torontovice presentswestern canada
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ٹی وی شو جیتو پاکستان کے نام پر شہری سے ڈیڑھ کروڑ کا فراڈ!

Next

چند ہی دنوں میں 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر ہونے والے اڈانی کون ہیں اور ان کی دولت کیوں کم ہو رہی ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme