Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

گرین لائن منصوبے کے لیے بسیں کراچی پہنچ گئیں

By Akhtar Rasool
ستمبر 19, 2021 2 Min Read
1

کراچی :   وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی گرین لائن ریپڈ بس سروس کے لیے درآمد کی جانے والی چالیس بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے

گرین لائن ریپڈ بس سروس کے لیے درآمد ہونے والے بسوں کو کل آف لوڈ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ہونے والی تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء علی حیدر زیدی، اسد عمر اور امین الحق  شرکت کریں گے جب کہ سندھ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کے سی ای او ندیم لودھی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی تقریب میں شریک ہوں گے

وفاقی وزیر اسد عمر نے گزشتہ دنوں کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران اکتوبر 2021 سے گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے آغاز کا اعلان کیا تھا

کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بدحالی پر 2015 میں مرتب کی جانے والی ایک تحقیق کی بنیاد پر فروری 2016 میں اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا، جسے 2017 کے اختتام تک مکمل ہونا تھا

منصوبہ کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 16 ارب 85 کروڑ روپے لگایا گیا تھا، تاہم سندھ حکومت کی تجویز پر اس منصوبے کے روٹ میں مزید دس کلو میٹر کا اضافہ کیا گیا جس سے لاگت 24 ارب روپے تک بڑھ گئی۔ موجودہ حکومت نے منصوبے کے لیے بسوں کی فراہمی کی مختلف ڈیڈ لائنز کا اعلان کیا جس کے بعد آخر کار پہلی کھیپ پہنچ گئی

ذرائع کے مطابق مزید چالیس بسوں کی دوسری کھیپ کی آمد بھی آئندہ ایک سے دو ماہ میں  متوقع ہے تاہم مزید بسوں کی درآمد کا فیصلہ پہلی کھیپ کی  بسوں کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا

گرین لائن بس منصوبہ بیس اسٹاپس پر مشتمل ہے، جو پاور ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی سے شروع ہوکر نمائش پر اختتام پذیر ہوگا. منصوبہ سے یومیہ تین لاکھ افراد سفری سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے.

Tags:

Green LineKarachiKarachi Public TransportPublic TransportSindh Government
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

جاوید لطیف کا پارٹی نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ

Next

ٹیکسوں سے پٹرول اور خوردنی تیل کو لگی آگ کی آنچ ہلکی کرنے کا فیصلہ

One Comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme