Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

گوادر: حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمٰن کو گرفتار کرلیا گیا

By Akhtar Rasool
جنوری 13, 2023 3 Min Read
0

گزشتہ ماہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں حق دو تحریک کے دو مہینے تک جاری رہنے والے دھرنے اور احتجاج کی قیادت کرنے والے رہنما اور جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکریٹری مولانا ہدایت الرحمٰن کو گرفتار کرلیا گیا ہے

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پولیس نے دو مہینے سے جاری ’حق دو تحریک‘ کے دھرنے کو ختم کرنے کے لیے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے تحریک کے سینئر رہنماؤں سمیت درجنوں کارکنان اور مظاہرین کو گرفتار کرلیا تھا تاہم تحریک کی قیادت کرنے والے مولانا ہدایت الرحمن کو اس وقت گرفتار نہیں کیا گیا تھا

مولانا ہدایت الرحمٰن نے چند روز قبل گرفتاری دینے کا اعلان کیا تھا اور وہ آج صبح گرفتاری دینے کے لیے عدالت پہنچ گئے جہاں پولیس نے عدالت کے احاطے سے انہیں گرفتار کر لیا

گوادر پولیس نے حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمٰن کے خلاف قتل، اقدام قتل، لوگوں کو تشدد کے لیے اکسانے اور دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا

بلوچستان بار کونسل کی جانب سے گرفتاری کی مذمت
دوسری جانب، بلوچستان بار کونسل نے گوادر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے احاطے سے مولانا ہدایت رحمٰن بلوچ کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی

وکلا باڈی کی جانب سے جیار بیان میں کہا گیا ہے کہ حق دو تحریک کے رہنما قانونی معاونت کے لیے وکلا کے ہمراہ موجود تھے اور عبوری ضمانت کے لیے عدالت کے روبرو پیش ہونا چاہتے تھے کہ گوادر کے ڈی پی او نے عدالت کے احترام کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے کہ وہ عدالت کے سامنے پیش ہو کر عبوری ضمانت حاصل کرے، اس لیے ڈی پی او گوادر کا یہ اقدام خلاف قانون اور عدلیہ، وکلا کی آئینی و قانونی ذمہ داریوں میں رکاوٹ پیدا کرنے کی مترادف ہے

بیان میں کہا گیا ہے کہ گوادر میں اس سے قبل بھی انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست زیر سماعت ہے، آج کے واقعہ سے ثابت ہوتا ہے گوادر پولیس لوگوں کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے

بلوچستان بار کونسل نے کہا کہ گوادر میں پولیس نے اپنا قانون اور عدالت نظام قائم کیا ہوا ہے جس کے تحت جب وہ چاہیے لوگوں کو گرفتار کرے اور جیل میں ڈالے

بیان میں کہا گیا ہے کہ گوادر ڈی پی او کی جانب سے عدالت کے احاطے سے مولانا ہدایت رحمٰن بلوچ کو گرفتار کرنے کے خلاف کل 14 جنوری کو بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا

بیان میں چیف سیکریٹری بلوچستان اور آئی جی پولیس سے فوری طور پر پولیس کے اقدام کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے

یاد رہے کہ گوادر میں گزشتہ کئی ماہ سے پُرامن احتجاج جاری تھا جس میں غیر قانونی مچھلی کے شکارکو ختم کرنے سمیت پانی، بجلی اور نوکریاں فراہم کرنے کے مطالبات کیے گئے تھے

گزشتہ ماہ صوبائی حکومت نے حق دو تحریک کی قیادت میں ہونے والے احتجاج میں مظاہرین سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی تھی لیکن مظاہرے کے دوران نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد دسمبر کے آخر میں صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی تھی

پولیس اہلکار کی ہلاکت سے ایک روز قبل پولیس کے مظاہرین سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد حق دو تحریک کے مظاہرین نے پولیس کو گھیرے میں لے لیا تھا

جب صورتحال سنگین ہوگئی تو حکومت نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی جس کے تحت شہر میں پانچ سے زائد مجمع پر پابندی عائد کی گئی تھی ، اسی دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا اور سو سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار کیا تھا۔

Tags:

baloch gwadar protestGwadargwadar cpec protestGwadar Portgwadar port pakistanGwadar Protestgwadar protest newsgwadar protest todaygwadar protestsgwadar residents protestgwadar residents protests for basic rightsgwadar women protestmass protests in gwadarmassive protests in gwadarpok protestProtestprotest in gwadarprotest in gwadar todayprotest in karachiprotests erupt in pakistan gwadarprotests in gwadartoday protest in gwadar
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بلدیاتی انتخابات نہیں ہونگے، ہونگے۔۔۔! الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت الیکشن الیکشن کھیلنے لگے!

Next

جیمز ویب خلائی دوربین سے پہلے سیارے کی دریافت، جو زمین جیسا ہے!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme