Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

گوگل کے چیٹ بوٹ ’بارڈ‘ کا متعارف ہوتے ہی بلنڈر! ایک غلطی پر کمپنی کو سو ارب ڈالر کا نقصان پہنچا دیا

By Akhtar Rasool
فروری 10, 2023 3 Min Read
0

دنیا کے مشہور ترین انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کو اپنے نئے چیٹ باٹ ’بارڈ‘ کے ایک اشتہاری ویڈیو میں غلط معلومات شیئر کرنے پر ایک سو ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ گیا ہے

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق گوگل نے بدھ کو مصنوعی ذہانت سے چلنے والے اپنے چیٹ بوٹ ’بارڈ‘ کی تعارفی وڈیو جاری کی۔ اس وڈیو میں لوگوں کی جانب سے نشان دہی کی گئی کہ چیٹ بوٹ ’بارڈ‘ نے یہ معلومات درست فراہم نہیں کیں کہ نظامِ شمسی سے باہر کسی سیارے کی سب سے پہلے کس سیٹلائٹ یا دور بین کے ذریعے تصویر لی گئی تھی

’بارڈ‘ کی اس غلطی کے بعد ‘رائٹرز’ کے مطابق گوگل کے شیئرز میں بدھ کو ریگولر ٹریڈنگ میں 9 فی صد تک کمی آئی۔ یہ کمی گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں آنے والی مجموعی کمی سے بھی زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ یوں گوگل کی پیرنٹ کمپنی ’الفا بیٹ کارپوریشن‘ کو ایک بھاری نقصان اٹھانا پڑا

گوگل کی وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص ’بارڈ‘ میں ٹائپ کرتا ہے کہ خلائی دوربین جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ سے کیا نیا دریافت کیا گیا ہے، جس سے وہ اپنے نو سالہ بچے کو آگاہ کر سکے؟

اس کے جواب میں ’بارڈ‘ کا ٹائپ شدہ جواب نظر آتا ہے، جس میں کئی تفصیلات موجود ہیں۔ ساتھ ہی ایک جواب یہ بھی ہے کہ جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کے ذریعے سب سے پہلے نظامِ شمسی سے باہر کسی سیارے کی تصویر لی گئی تھی

جبکہ یہ درست معلومات نہیں ہیں، کیونکہ یورپین سدرن آبزرویٹری کے ویری لارج ٹیلی اسکوپ (وی ایل ٹی) کے ذریعے 2004ع میں سب سے پہلے نظامِ شمسی سے باہر کسی سیارے کی تصویر لی گئی تھی۔ اس کی تصدیق امریکہ کی خلائی ایجنسی ’ناسا‘ نے بھی کی تھی

رائٹرز کے مطابق جب بارڈ کی غلطی سے متعلق گوگل کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ٹول کی ٹیسٹنگ میں انتہائی سخت جانچ کی ضرورت ہوتی ہے

انہوں نے ’بارڈ‘ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گوگل ایسا ہی کچھ اپنے ٹرسٹڈ ٹیسٹر پروگرام کے ذریعے شروع کر رہا ہے۔اس کے ٹیسٹر پروگرام اور باہر سے ملنے والے فیڈ بیک کی بنیاد پر ’بارڈ‘ کے ذریعے معلومات کے حصول اور معیار کو بہتر کرنا ممکن ہے

بدھ کو اپنی لائیو پریزنٹیشن میں گوگل نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ اپنے سرچ فنکشن میں بارڈ کو کب شامل کرے گا تاہم کمپنی نے نئے فیچر میں سامنے آنے والیغلطی کو تسلیم کیا ہے

گوگل نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بارڈ کی ایک جِف ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں کہا کہ انتہائی پیچیدہ موضوعات کو سادہ کر کے پیش کیا جائے گا لیکن اس کے بجائے چیٹ باٹ نے ایک سوال کا غلط جواب پیش کر کے کمپنی کو مشکل میں ڈال دیا ہے

گوگل نے دنیا میں تیزی سے مقبول ہونے والے اوپن اے آئی کے چیٹ بوٹ ’چیٹ جی پی ٹی’ کے مقابلے کے لیے پیر کو ’بارڈ’ متعارف کرایا تھا۔ ماہرین کے مطابق انٹرنیٹ پر معلومات کی تلاش کے لیے گوگل کو حالیہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹکر کے مقابلے کا سامنا ہے

الفابیٹ کی حریف کمپنی مائیکروسافٹ کی مدد سے شروع ہونے والے نئے اسٹارٹ اپ اوپن آرٹیفیشل انفارمیشن نے نومبر میں تقریباً اٹھائیس دن پہلے چیٹ جی پی ٹی کے نام سے ایک نیا چیٹ باٹ لانچ کیا، جس سے گوگل کی اجارہ داری خطرے میں پڑ گئی ہے

چیٹ جی پی ٹی مصنوعی ذہانت سے چلنے والا ایک پروگرام ہے، جس کی مدد سے کسی بھی معاملے پر مفصل جواب حاصل کیے جا سکتے ہیں

بعض مبصرین یہ اندیشہ ظاہر کرنے لگے ہیں کہ گوگل کو مصنوعی ذہانت سے چلنے والے چیٹ بوٹ میں مائکروسافٹ کے مقابلے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

اوپن اے آئی کو چیٹ ’جی پی ٹی‘ کے لیے مائکروسافٹ کی مالی معاونت حاصل رہی ہے، جسے نومبر 2022ع میں لانچ ہونے کے فوری بعد دنیا بھر میں تیزی سے مقبولیت ملی ہے۔ مائکرو سافٹ کو امید ہے کہ اوپن اے آئی کی تخلیق کردہ یہ ٹیکنالوجی انٹرنیٹ کے استعمال کے نئے طریقے کے فروغ میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے

اس چیٹ بوٹ سے مکالمے اور سوالات کے ذریعے انٹرنیٹ پر موضوعات کی تلاش کی جا سکتی ہے۔ یہ چیٹ بوٹ صارفین کے سوالات کے مطابق نہ صرف جواب دیتا ہے، بلکہ اسے جس لکھاری کی طرزِ تحریر کا کہا جاتا ہے تو وہ اسی طرزِ تحریر میں جواب لکھتا ہے۔

Tags:

altraideAppleArtificial Intelligencebestbest ofclipcoldfusionComputercomputersdiscussionFacebookfuture technologyfuturisticgoogleinventionslaterlater clipslewlew laterlew later clipslewlaternewnew inventionsnew technologyNewsPhonephonesPodcastroboticsrobotsSmartphonesmartphonesTechtech newstech podcasttech reviewsTECHNOLOGYtechnology newsTeslaunboxunbox therapyunboxing
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ایک فیک نیوز، جو عوام کو پاسپورٹ ملنے میں تاخیر کا سبب بن گئی!

Next

لسبیلہ میں سیمنٹ فیکٹری کو زمین دینے کا معاملہ، علاقہ مکینوں کی مخالفت

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme