Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

گیمبیا میں درجنوں بچوں کی موت کی وجہ ممکنہ طور پر بھارتی دوا

By Akhtar Rasool
اکتوبر 6, 2022 3 Min Read
0

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دہلی میں تیار ہونے والی چار دواؤں سے متعلق الرٹ جاری کیا ہے۔ ادارے کا کہنا کہ گیمبیا میں گردے میں شدید زخم سے جولائی سے اب تک کم از کم 66 بچے ہلاک ہو چکے ہیں

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پانچ ستمبر بدھ کے روز بتایا کہ افریقی ملک گیمبیا میں گردے میں زخم کی وجہ سے 66 بچوں کی موت کا تعلق ان چار سیرپ سے ہو سکتا ہے، جو بھارت کی ایک دو ساز کمپنی نے کھانسی اور سردی سے بچنے کے لیے تیار کیا ہے

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈھانوم گیبریئسوس نے کہا کہ صحت سے متعلق اقوام متحدہ کا ادارہ بھارتی ریگولیٹرز اور دہلی کی دوا ساز کمپنی ’میڈن فارماسیوٹیکل‘ کے ساتھ مل کر اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے

ڈبلیو ایچ او نے چار دواؤں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے اور ریگولیٹرز کو تاکید کی ہے کہ وہ بھارتی دوا ساز کمپنی ’میڈن فارماسیوٹیکل‘ کی جانب سے بنائے گئے چار ادویات کو مارکیٹ سے فوری طور پر ہٹا دیں

اس الرٹ کے مطابق ابھی تک ایسی دواؤں کی شناخت صرف گیمبیا میں ہوئی ہے، تاہم ہو سکتا ہے کہ غیر رسمی طریقوں سے یہ دوائیں دیگر ممالک میں بھی پہنچا دی گئی ہوں

ڈبلیو ایچ او نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے ”بہت ممکن ہے کہ دوا بنانے والوں نے ان دواؤں کے علاوہ اسی طرح کا آلودہ مواد دوسری مصنوعات میں بھی استعمال کیا ہو اور انہیں مقامی طور پر فروخت کیا ہو یا پھر دوسرے ممالک میں برآمد بھی کیا ہو، اس لیے عالمی سطح پر اس کی دستیابی ممکن ہے‘‘

الرٹ کے ذریعے جن چار دواؤں کی نشاندہی کی گئی وہ یہ ہیں: Promethazine Oral Solution, Kofexmalin Baby Cough Syrup, Makoff Baby Cough Syrup اور Magrip N Cold Syrup۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی نے کہا کہ اس کے لیبارٹری کے تجزیے سے ان دواؤں میں ڈائی تھیلین گلائکول اور ایتھیلین گلائکول کی ’ناقابل قبول‘ مقدار کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے الرٹ کے مطابق، یہ دونوں مادے انسانوں کے لیے زہریلے ہیں اور گردے کو شدید طور پر نقصان پہنچا سکتے ہیں

الرٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’مذکورہ مینوفیکچرر نے ان مصنوعات کے تحفظ اور معیار سے متعلق آج تک کوئی ضمانت بھی فراہم نہیں کی۔‘‘

عالمی ادارہ صحت کے الرٹ کے بعد بھارتی حکومت نے بھی ان دواؤں کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق اس دوا ساز کمپنی کا تعلق دہلی سے متصل ریاست ہریانہ کے شہر سونی پت سے ہے، جو دارالحکومت دہلی کے مضافات میں واقع ہے

بھارتی میڈیا نے سرکاری حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ ان کی معلومات کے مطابق دوا ساز کمپنی نے یہ سیرپ صرف گیمبیا ہی برآمد کیا۔ تاہم کمپنی کی جانب سے اس بارے میں تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے

گیمبیا میں جولائی کے اواخر میں پانچ برس سے کم عمر کے بچوں میں گردے میں شدید زخم کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جب کم از کم 28 بچوں کے گردے فیل ہو جانے سے موت ہو گئی تو گزشتہ ماہ حکومت نے ان اموات کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا۔ ان واقعات کے بعد ملک کی وزارت صحت نے اسپتالوں پر زور دیا تھا کہ وہ شربت پر مبنی پیراسیٹامول والی ادویات کا استعمال بند کر دیں

گیمبیا خسرہ اور ملیریا جیسی متعدد خطرناک بیماریوں کی ہنگامی صورتحال سے پہلے ہی دوچار ہے اور ان سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Tags:

Cough SyrupdiedDozens childrenGambiaIndiaIndian medicineKofexmalin Baby CoughMakoff Baby Cough SyrupMedicineOral Solution
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کیا چین کے بعد بھارت دنیا میں مصنوعات کی تیاری کا مرکز بننے جا رہا ہے؟

Next

یو اے ای کی ویزا پالیسی میں نرمی: پاکستانیوں کو کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme