Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

’ہندو‘ ایک گندا اور توہین آمیز لفظ ہے، بھارتی اپوزیشن لیڈر نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

By Akhtar Rasool
نومبر 9, 2022 2 Min Read
0

بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے بھارتی سیاستدان ستیش جارکی ہولی کا کہنا ہے کہ ’ہندو‘ کی اصطلاح فارسی زبان سے آئی ہے، جس کا مطلب ’گندا اور توہین آمیز‘ ہے۔

واضح رہے کہ ستیش جارکی ہولی کا تعلق حزب اختلاف کی جماعت انڈین نیشنل کانگریس سے ہے

سابق وزیر اور کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ صدر کا کہنا تھا ’’ہندو کی اصطلاح کہاں سے آئی؟ کیا یہ ہمارا اپنا لفظ ہے؟ نہیں! اس کا اوریجن فارسی ہے۔ یہ کہاں ہے؟ اس سے مراد ایران، عراق، قازقستان اور ازبکستان جیسے ممالک ہیں۔ بھارت اور ایسے ممالک کے درمیان کیا رشتہ ہے؟ یہ ایک بھارتی اصطلاح کیسے ہو سکتی ہے؟ اس پر بحث کی ضرورت ہے‘‘

ستیش جارکی کا کہنا تھا، ’’براہ کرم ویکی پیڈیا جیسی سائٹس سے رجوع کریں۔ اگر یہ بھارتی اصطلاح نہیں ہے تو کچھ لوگ اسے اتنی سنجیدگی سے کیوں لے رہے ہیں؟ اگر آپ اس کے اصل معنی کو سمجھیں گے تو آپ کو اپنے آپ پر شرم آئے گی۔ اس اصطلاح کے اصل معنی بہت گندے اور توہین آمیز ہیں‘‘

بھارتی لیڈر کے دعوے کے برعکس وکی پیڈیا کے مطابق، ’’ہندو‘‘ کی اصطلاح پرانی فارسی سے ملتی ہے، جس نے یہ نام سنسکرت کے نام سندھو سے اخذ کیا ہے، جو دریائے سندھ کا حوالہ دیتا ہے

ستیش جارکی ہولی کے اس تبصرے پر حکمران اور دائیں بازو کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سخت تنقید کی ہے، جبکہ ان کی اپنی ہی کانگریس پارٹی نے بھی اس بیان سے دوری اختیار کر لی ہے۔ کانگریس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے، ’’مسٹر جارکی ہولی سے منسوب بیان انتہائی افسوسناک ہے اور یہ مسترد کیے جانے کا مستحق ہے‘‘

بعدازاں جارکی ہولی نے بھی ایک وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مطلب مذہب کی توہین کرنا نہیں تھا اور وہ دوسرے ذرائع کے مطابق اس اصطلاح کی ابتداء کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔

Tags:

HinduIndiaPersian
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

آٹھ برس کی بچی کو گھر کے اندر سات برس تک قید رکھنے کا معاملہ، ماں اور نانا نانی سے تفتیش

Next

قبول اسلام سے متعلق متنازع فلم کی ریلیز روکنے کا مطالبہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme