Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

یورپ سے شروع ہونے والی ہیپاٹائٹس کی پُراسرار قسم متعدد ممالک کے بچوں میں تشخیص

By Akhtar Rasool
اپریل 27, 2022 2 Min Read
0

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ یورپ کے متعدد ممالک سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بچوں میں تشخیص ہونے والی ہیپاٹائٹس کی پراسرار قسم سے کم از کم ایک ہلاکت ہوچکی جب کہ کیسز کی تعداد 190 تک جا پہنچی ہے

ہیپاٹائٹس کی پراسرار قسم رواں ماہ اپریل کے آغاز میں ابتدائی طور پر برطانیہ میں بچوں کے اندر پائی گئی تھی، جس کے بعد مذکورہ وائرس امریکا سمیت چند یورپی ممالک میں بھی پائی گئی

تاہم اب مذکورہ مشکوک قسم دیگر ممالک تک پھیل گئی ہے اوراسرائیل میں بچوں بھی بچوں کے اندر جگر کو سخت متاثر کرنے والی ہیپاٹائٹس کی قسم کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق یورپین صحت ریگولیٹری حکام نے تصدیق کی کہ خطے میں مشتبہ ہیپاٹائس کی قسم سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 140 تک جا پہنچی ہے

اس وقت تک دنیا بھر میں جگر کو متاثر کرنے والی ہیپاٹائٹس کی خطرناک مگر مشتبہ قسم سے ایک ماہ سے 16 سال کی عمر تک کے 190 بچے متاثر ہو چکے ہیں

مشتبہ بیماری سے متاثر ہونے والے دیگر ممالک کے بچوں کا تعلق امریکا، اسرائیل اور برطانیہ سے ہے جب کہ اب تک اس بیماری سے یورپ میں ایک بچے کی ہلاکت بھی ہو چکی ہے

ماہرین کے مطابق اب تک کی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ جن بچوں میں پراسرار بیماری کی تشخیص ہوئی، انہوں نے کسی بھی دوسرے ملک کا دورہ نہیں کیا اور وہ پہلے صحت مند زندگی گزار رہے تھے

ماہرین کا کہنا تھا کہ بعض بچوں میں بیماری کی شدت اتنی سنگین پائی گئی کہ ہنگامی بنیادوں پر ان کے جگر کا ٹرانسپلانٹ کرنا پڑا، کیوں کہ ان کے جگر فیل ہوچکے تھے

فوری طور پر ماہرین کو ہیپاٹائٹس کی مذکورہ پُر اسرار قسم سے متعلق کوئی بھی ایسے شواہد نہیں ملے، جن سے بیماری کی ابتدا اور اس کی نوعیت کا علم لگایا جا سکے

یورپ اور امریکا سمیت اسرائیل میں مذکورہ وائرس کے کیسز آنے کے بعد دنیا کے متعدد ممالک نے بھی اپنے ہاں بچوں میں اس طرح کے وائرسز ہونے یا نہ ہونے کی تفتیش شروع کردی ہے

مذکورہ قسم کے حوالے سے برطانوی ماہرین نے بتایا تھا کہ یہ روایتی ہیپاٹائٹس سے مختلف ہے

ہیپاٹائٹس کا وائرس جگر کو متاثر کرتا ہے اور مرض بڑھ جانے سے ہیپاٹائٹس کینسر میں تبدیل ہوجاتا ہے، مذکورہ پراسرار وائرس بھی بچوں کے جگر کو سخت متاثر کر رہا ہے، تاہم اس وائرس پھیلنے کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہیں ہو سکا

Tags:

ChildrenEuropeHepatitisMysterious hepatitismysterious type of hepatitis
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ٹوئٹر کی فروخت سے کیا کچھ تبدیل ہوگا؟

Next

کراچی کے لئے بجلی 5روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme