Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمیموسم

یورپ میں پارہ بلند ترین سطح پر، اٹلی میں48.8 سینٹی گریڈ ریکارڈ

By Akhtar Rasool
اگست 13, 2021 2 Min Read
0

اٹلی : ہماری معلومات کے مطابق جدید تاریخ میں یورپ میں سب سے بلند درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے جو اٹلی کے مشہور جزیرے سِسلی میں نوٹ کیا گیا ہے جو 48.8 درجہ سینٹی گریڈ تک نوٹ کیا گیا ہے

اس سے پہلے بھی اٹلی کے کئی جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات دیکھے گئے ہیں جن میں پیٹریلیا سوپرانا کا علاقہ سرِفہرست ہے

واضح رہے کہ 11 اگست کو سِسلی میں یہ بلند ترین درجہ حرارت نوٹ کیا گیا ہے جو یورپ میں ریکارڈ شدہ بلند درجہ حرارت سے 0.8 درجے سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔ اب یہ یورپ کا سب سے گرم درجہ حرارت قرار پایا ہے

لیکن یہ رحجان دیگر خطوں میں بھی جاری ہے کیونکہ 11 اگست کو ہی تیونس میں 49 درجے سینٹی گریڈ درجہ حرارت ناپا گیا ہے۔  یہ 1982ع میں بلند ترین گرمی سے بھی دو درجے سینٹی گریڈ زائد ہے

اسی طرح افریقہ اور شمالی یورپ میں بھی گرمی کی خوفناک لہر ہے۔ موسم خشک اور شدید گرم ہے جس سے جنگلات میں آگ بھڑک رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک جانب تو اٹلی نے ہنگامی حالت نافذ کی ہے تو دوسری جانب موسمیاتی کیفیت سے بھی خبردار کیا ہے۔ یونان کے جزیرے ایویا میں اس وقت بھی شعلے بھڑکے ہوئے ہیں اور لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے نکالا جارہا ہے۔ شعلوں کی حرارت سے بحیرہ روم میں اتنی گرمی بڑھی ہے کہ ماہرین نے اسے ”گرمی کا گنبد“ کا لقب دے دیا ہے

یاد رہے کہ 1977ع میں ایتھنز میں یورپ کا بلند ترین درجہ حرارت 48 درجے سینٹی گریڈ نوٹ کیا گیا تھا۔ اس کی تصدیق عالمی تنطیم برائے موسمیات (ڈبلیو ایم او) نے بھی کی تھی۔ اب اس نئے درجہ حرارت کو میکسی میلیانو ہریرا نے بھی نوٹ کیا ہے اور ان کے خیال میں جن آلات نے اٹلی ریکارڈ کیا ہے، وہ درست ہیں اور یہ بلند گرمی کا نیا ریکارڈ ہے

دوسری جانب 1850ع سے 1900ع کے درمیان کرہِ ارض کا اوسط درجہ حرارت ایک درجے سینٹی گریڈ تک بڑھ چکا ہے اور اس معمولی اضافے سے بھی دوررس اور منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں

حال ہی میں بین الحکومتی پینل برائے آب و ہوا میں تبدیلی (آئی پی سی سی) کی چھٹی رپورٹ منظرِ عام پر آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دنیا کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور کرہِ ارض پر شدید موسمیاتی کیفیات مزید بڑھیں گی.

Tags:

EuropeEurope HeatHigh TemperatureHot Summer
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

جاپانی شہر کے میئر نے ایتھلیٹ کا گولڈ میڈل چبا کرخراب کر دیا

Next

نازیہ حسن کی برسی پر زوہیب حسن کے سنگین انکشافات

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme