Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

یہ لباس پہنیں اور تین سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کریں

By Akhtar Rasool
نومبر 15, 2020 2 Min Read
0

گاڑیاں بنانے والی دنیا کی معروف کمپنی بی ایم ڈبلیو  نے اب ایک برقی وِنگ سوٹ تیار کیا ہے جسے پہن کر آپ تین سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی زبردست رفتار سے پرواز کر سکتے ہیں۔ اسے ڈیزائن ورکس اور مشہور اسکائی ڈائیرور پیٹر سیلزمان کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

اس ونگ برقی سوٹ کی تیاری کے لیے بی ایم ڈبلیو نے باقاعدہ ایک نیا ادارہ تشکیل دیا ہے۔ اس طرح کسی مدد کے بغیر انسان کی اڑنے کی ہزاروں سال پرانی خواہش پوری ہونا اب ممکن ہو گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی آزمائش خود پیٹر سیلزمان نے کی ہے۔ اس کی آزمائش گزشتہ تین برس سے آسٹریائی ایلپس کی پہاڑیوں میں جاری تھی

پیٹر سیلزمان نے بی ایم ڈبلیو کمپنی کے ایک اعلامئے میں اپنی کامیابی کا اعلان ان الفاظ کے ساتھ کیا "پرواز آزادی کی بہترین قسم ہے۔ اس سے ہم ان دیکھے مقامات کی سعی کرتے ہیں اور نئے افق دریافت کرتے ہیں۔”

یہ لباس  پہن کر وہ ہوائی جہاز سے دس ہزار فٹ کی بلندی سے کودے اور پروں کی طرح تیار کردہ پوشاک کو پہن کر ہوا میں تیرتے رہے۔ اس کے بعد انہوں نے برقی نظام کو چلایا اور اپنی رفتار بڑھا کر تین سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچے

کمپنی کے مطابق عام طور پر وِنگ سوٹ سے ایک سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچا جا سکتا ہے، لیکن اب برقی نظام کی بدولت یہ رفتار گلائیڈنگ سے آگے بڑھ چکی ہے اور وہ برق رفتاری سے طویل فاصلہ طے کرسکتے ہیں۔ اس میں دو عدد کاربن امپیلر یا پنکھے لگے ہیں جو 25 ہزار چکر فی منٹ کے لحاظ سے گھومتے ہیں اور پانچ منٹ میں غیر معمولی طور پر دھکیلنے کی قوت فراہم کرتے ہیں

کمپنی کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سوٹ سمیت پورا نظام بہت ہلکا پھلکا ہے اور اسے لے کر آپ پہاڑ پر  بھی چڑھ سکتے ہیں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی

Next

ایک درخت کاٹنے کا جرمانہ 127 کروڑ روپے!!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme