Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

ﺑﻐﺎﻭﺕ ﮐﺎ ﻣﻘﺪﻣﮧ : ﻧﻮﻥ ﻟﯿﮓ کی ﺟﺎﺭﺣﺎﻧﮧ ﺣﮑﻤﺖ ﻋﻤﻠﯽ، ﺭﻭﺯانہ ﺍﯾﮏ ﺭﮨﻨﻤﺎ ﮔﺮﻓﺘﺎﺭﯼ ﺩے ﮔﺎ

By Akhtar Rasool
اکتوبر 7, 2020 2 Min Read
0

پاکستان ﻣﺴﻠﻢ ﻟﯿﮓ (ﻧﻮﻥ) ﻧﮯ ﺷﺎﮨﺪﺭﮦ ﻣﯿﮟ ﺩﺭﺝ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺑﻐﺎﻭﺕ ﮐﮯ ﻣﻘﺪﻣﮯ ﭘﺮ ﺟﺎﺭﺣﺎﻧﮧ ﺣﮑﻤﺖ ﻋﻤﻠﯽ ﺍﭘﻨﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ

ﻣﻌﺘﺒﺮ ﺫﺭﺍﺋﻊ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ اعلیٰ ﺳﻄﺤﯽ ﺍﺟﻼﺱ ﻣﯿﮟ، ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﭨﯿﻠﯽ ﻓﻮﻧﮏ ﻟﻨﮏ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﻧﻮﻥ ﻟﯿﮓ ﮐﮯ ﻗﺎﺋﺪ ﻧﻮﺍﺯﺷﺮﯾﻒ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﺷﺮﮐﺖ کی، ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﮐﮧ ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ﮐﯽ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﺳﺎﺯﯼ ﮐﯽ ﮐﻤﺰﻭﺭ ﺣﮑﻤﺖ ﻋﻤﻠﯽ ﺳﮯ ﺑﮭﺮﭘﻮﺭ ﻓﺎﺋﺪ ﺍﭨﮭﺎﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﻻﮨﻮﺭ ﺟﻮ ﮐﮧ ﻧﻮﻥ ﻟﯿﮓ ﺍﻭﺭ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮐﺎ ﮨﻮﻡ ﮔﺮﺍﺅﻧﮉ ﮨﮯ ﭘﺮ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺩﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺣﮑﻤﺮﺍﻥ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﮐﻮ ﭨﻒ ﭨﺎﺋﻢ ﺩیا جائے

ﺫﺭﺍﺋﻊ کا کہنا ہے کہ  ﻧﻮﻥ ﻟﯿﮕﯽ ﺣﮑﻤﺖ ﻋﻤﻠﯽ ﮐﮯ ﺗﺤﺖ ﮨﺮ ﺭﻭﺯ ﺑﻐﺎﻭﺕ ﮐﮯ ﻣﻘﺪﻣﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﺎﻣﺰﺩ ﻧﻮﻥ ﻟﯿﮓ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺭہنما ﮔﺮﻓﺘﺎﺭﯼ ﺩﯾﻨﮯ ﺷﺎﮨﺪﺭﮦ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﺍﺳﭩﯿﺸﻦ ﺟﺎﺋﮯ گا

اس سلسلے میں آج مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر، مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ، ایم این اے ملک ریاض اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کیس میں گرفتاری دینے تھانہ شاہدرہ پہنچ گئے

تھانے کے باہر لیگی کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی۔ لیگی رہنماؤں نے ایس ایچ او شاہدرہ سے ملاقات کی اور کہا  ہم یہاں خود آئے ہیں، اگر گرفتار کرنا ہے تو ہم حاضر ہیں

اس موقع پر ایس ایچ او زاہد رندھاوا نے کہا کہ مقدمہ درج ہو گیا، اس کا مجھ سے تعلق نہیں، ہمارے پاس درخواست آئی ہم نے مقدمہ درج کیا، پولیس میرٹ پر تفتیش کرے گی،  مجھے یہاں پر تعینات ہوئے دو دن ہوئے ہیں، مجھ سے پہلے مقدمہ درج ہوا ہے، ہم اعلیٰ حکام کو کہیں گے کہ اس پر بورڈ بنایا جائے،  ہم لیگی رہنماؤں کو فی الحال گرفتار نہیں کر رہے، پراسیکیوشن ٹیم اس کیس کا قانونی جائزہ لے گی، اس کیس میں قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے گا

ﻭﺍﺿﺢ ﺭﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﺷﮩﺮﯼ ﺑﺪﺭ ﺭﺷﯿﺪ ﮐﯽ ﺷﮑﺎﯾﺖ ﭘﺮ ﻻﮨﻮﺭ ﮐﮯ ﺷﺎﮨﺪﺭﮦ ﺗﮭﺎﻧﮯ ﻧﮯ ﺍﻟﯿﮑﭩﺮﺍﻧﮏ ﮐﺮﺍﺋﻢ ﺍﯾﮑﭧ 2016ع ﮐﮯ ﺳﯿﮑﺸﻦ 10 ‏(ﺳﺎﺋﺒﺮ ٹیرر ازم) ﺍﻭﺭ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﭘﯿﻨﻞ ﮐﻮﮈ ﮐﮯ ﺳﯿﮑﺸﻦ 120 ﺍﮮ ‏(ﻣﺠﺮﻣﺎﻧﮧ ﺳﺎﺯﺵ) ، 120 ﺑﯽ ‏(ﻣﺠﺮﻣﺎﻧﮧ ﺳﺎﺯﺵ) ، 121 ﺍﮮ ‏(ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﺟﻨﮓ ﮐﯽ ﺳﺎﺯﺵ) ، 123 ﺍﮮ ‏(ﻣﻠﮏ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﻣﺬﻣﺖ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺧﻮﺩﻣﺨﺘﺎﺭﯼ ﮐﮯ ﺧﺎﺗﻤﮯ ﮐﯽ ﻭﮐﺎﻟﺖ) ، 124 ﺍﮮ ‏(ﺑﻐﺎﻭﺕ ) ﺍﻭﺭ 153 ﺍﮮ ‏(ﻣﺨﺘﻠﻒ ﮔﺮﻭﮨﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﺩﺷﻤﻨﯽ کا ﻓﺮﻭﻍ) ﮐﮯ ﺗﺤﺖ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﺍﻭﺭ ﻣﺴﻠﻢ ﻟﯿﮓ ‏( ﻥ ‏) ﮐﮯ ﻣﺘﻌﺪﺩ ﺩﯾﮕﺮ ﺭﺍﮨﻨﻤﺎﺅﮞ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﺍﯾﻒ ﺁﺋﯽ ﺁﺭ ﺩﺭﺝ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ

دوسری جانب ﺳﺎﺑﻖ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻈﻢ اور نون لیگ کے رہنما ﺷﺎﮨﺪ ﺧﺎﻗﺎﻥ ﻋﺒﺎﺳﯽ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻭﮦ ﮐﻞ ﻻﮨﻮﺭﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﺟﮩﺎﮞ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻈﻢ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﻣﻘﺪﻣﮧ ﺩﺭﺝ ﮐﺮﺍﺋﯿﮟ ﮔﮯ. ﺻﺤﺎﻓﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﮔﻔﺘﮕﻮ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ انہوں نے ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﺷﺎﮨﺪﺭﮦ ﺗﮭﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺩﺭﺝ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻣﻘﺪﻣﮯ ﮐﺎ ﺁﺝ ﺗﯿﺴﺮﺍ ﺭﻭﺯ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺏ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﻧﺌﯽ ﮐﮩﺎﻧﯽ ﺁﺋﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮨﻤﯿﮟ ﻋﻠﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻘﺪﻣﮧ ﮐﺲ ﻧﮯ ﺩﺭﺝ ﮐﯿﺎ.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

امریکی صدر کے بعد امریکا کی فوجی قیادت بھی کورونا وائرس کا شکار

Next

ﭘﻨﺠﺎﺏ ﻣﯿﮟ ﻣﺎﺋﯿﮑﺮﻭ ﺍﺳﻤﺎﺭﭦ ﻻﮎ ﮈﺍﺅﻥ ﻧﺎﻓﺬ ، 856 ﻣﻘﺎﻣﺎﺕ ﮐﻮ ﺳﯿﻞ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme