پی ٹی آئی کے دو دھڑوں میں اختلافات شدت اختیار کرنے لگے، ترین گروپ کے عون چوہدری مستعفی

نیوز ڈیسک

لاہور : وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست اور وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور عون چوہدری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور  وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست عوان چوہدری نے ملاقات کی، ملاقات میں ہی عون چوہدری نے تحریری استعفی وزیر اعلیٰ کو پیش کر دیا

مستعفی ہونے والے عون چوہدری نے نیا پنڈورا باکس کھولتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے آج وزیراعلیٰ آفس بلاکر ترین گروپ سے علیحدہ ہونے کا کہا گیا، لیکن میں نے انکار کردیا، میرے ترین گروپ سے علیحدگی سے انکار پر مجھے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا کہا گیا، جس پر میں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا

عون چوہدری کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے کیا خدمات ہیں، 2018 کے الیکشن میں تحریک انصاف کی حکومت جہانگیر ترین کی خدمات کے باعث ہی بنی، مجھے خدمات کا یہ صلہ دیا گیا کہ جب عمران خان نے حلف اٹھایا تو مجھے میری ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا، اب میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں لیکن ترین گروپ نہیں چھوڑوں گا

عون چوہدری کے استعفے کے بعد پی ٹی آئی کے دونوں دھڑوں کے درمیان معاملات بگڑتے نظر آ رہے ہیں. استعفیٰ پر ترین گروپ کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے

ترین گروپ کے اہم رہنما راجا ریاض نے کہا ہے کہ عون چوہدری کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم سے بھی استعفے مانگے تو دے دیں گے لیکن جہانگیر ترین کو نہیں چھوڑیں گے

راجا ریاض نے مزید کہا کہ آئندہ چند روز میں ساری صورت حال پر مشترکہ فیصلہ کریں گے، اس طرح دباؤ ڈال کر استعفے لینے سے پارٹی کو نقصان پہنچ سکتا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close