واٹس ایپ نے اینڈرائڈ کے لیے نئے ایموجیز پیش کر دیے

ویب ڈیسک

سلیکان و یلی :  واٹس ایپ نے گوگل پلے بی ٹا پروگرام کے ذریعے اپنے ورژن کو 2.21.16.10  پر اپ ڈیٹ کیا ہے۔ اس نئے ورژن میں صارفین کے لیے بہت کچھ نیا پیش کیا گیا ہے

ایموجیز کی ریفرینس ویب سائٹ ’’ایموجی پیڈیا‘‘ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ ایپل نے اپنے آپریٹنگ سسٹم iOS 14.5 کی نئی اپ ڈیٹ میں متعدد نئے ایموجیز کو متعارف کرایا

آج واٹس ایپ نے انہی نئے ایموجیز کو اپنے لے آؤٹ کو استعمال کرتے ہوئے اینڈرائڈ کی نئی اپ ڈیٹ  2.21.16.10 میں متعارف کرا دیا ہے. اب اینڈرائڈ صارفین بھی ایپل کی طرح ان نئے ایموجیز کو اپنے دوستوں کو بھیج سکتے ہیں

واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق یہ نئے ایموجیز تمام استعمال کنندگان کے لیے آج سے دستیاب ہیں تاہم اس کے لیے آپ کو اپنی واٹس ایپ ایپلی کیشن کو نئے بی ٹا ورژن پر اپ ڈیٹ کرنا پڑے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close