ثناءﷲ زہری اور عبدالقادر بلوچ پیپلز پارٹی میں شامل

کوئٹہ : مسلم لیگ (ن) چھوڑنے والے نواب ثناءﷲ زہری اور سابق گورنر بلوچستان عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ثناءﷲ زہری اور عبدالقادر بلوچ کی پارٹی میں شمولیت کی تقریب کے لیے خصوصی طور پر کوئٹہ پہنچے

کوئٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ نون لیگ کو خیر باد کہہ دیا، اب بلوچستان میں نون لیگ کے پاس کوئی قدآور شخصیت نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنی قابلیت پر آج بلوچستان میں پوزیشن بنائی ہے، صحیح کام کیا تو بلوچستان میں ہماری اکثریتی حکومت بنے گی

ثناء ﷲ زہری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری، ذوالفقار بھٹو کے نواسے ہیں، توقع ہے جو نواز شریف نے ہمارے ساتھ کیا وہ آپ نہیں کریں گے

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نواز شریف سے کہا تھا کہ ہمیں پنجاب سے کچھ نہیں صرف عزت چاہیے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close