پنجاب سے سیاستدانوں کی بڑی تعداد پیپلزپارٹی کا حصہ بننے جا رہی ہے، حسن مرتضی

نیوز ڈیسک

لاہور : پنجاب میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب سے  سیاستدانوں کی بڑی تعداد پیپلزپارٹی کا حصہ بننے جارہی ہے

حسن مرتضیٰ  نے کہا کہ بلوچستان سے اہم سیاسی شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت بارش کا پہلا قطرہ ہے، پنجاب سے بھی سیاستدانوں کی بڑی تعداد پیپلز پارٹی کاحصہ بننے جا رہی ہے

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا اصل بگل بج چکا ہے، اب خلقِ خدا راج کرے گی. آئندہ انتخابات کے بعد بلوچستان میں عوامی راج اور جیالا وزیر اعلیٰ ہوگا

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری اور سابق گورنر عبدالقادر بلوچ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں. جب کہ سندھ سے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر طایر مشہدی بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں. پیپلز پارٹی رہنما کا دعویٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان تحریک انصاف، پیپلز پارٹی کے زیر اقتدار صوبہ سندھ میں اپنی پارٹی کو منظم کرنے کے لیے متحرک ہو گئی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close