پی ایس ایل میں کون کون سے غیرملکی پلیئر آ رہے ہیں؟

نیوز ڈیسک

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے کہا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی قلندرز پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لئے پاکستان آنے کو تیار ہیں

نجی ٹی وی سے گفتگو میں ثمین رانا نے کہا کہ ہم نومبر میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لئے تیار ہیں، جہاں سے ٹیم کا مومنٹم ٹوٹا تھا وہیں سے دوبارہ بحال کریں گے

انہوں نے بتایا  کہ بین ڈنک، کرس لین، ڈیوڈ ویزے سمیت پٹیل اور تمام غیر ملکی پلیئرز پاکستان آنے کو تیار ہیں، ان کی غیر ملکی پلیئرز سے مستقبل بنیادوں پر بات چیت ہوتی ہے اور ان میں سے ہر کوئی ان میچز کے لئے پر جوش ہے

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا وبا کی وجہ سے تعطل کا شکار ہونے والے پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کرانے کا اعلان کر رکھا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close