پسو کونز کی اہم چوٹی پہلی بار پاکستانی کوہ پیما ٹیم نے سر کرلی

نیوز ڈیسک

ہنرہ : شمشال کے نوجوان مہم جوؤں کی ایک بارہ رکنی ٹیم نے پسو کونز کی اہم  چوٹی سر کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے

پسو کونز کی یہ چوٹی پہلی بار سر کی گئی ہے. 6 ہزار 106 میٹر بلند یہ چوٹی اب تک کسی نے سر نہیں کی تھی، چوٹی کو شمشال کے نوجوان مہم جوؤں کی بارہ رکنی ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار سر کیا۔ مقامی کوہ پیماؤں کی بارہ رکنی ٹیم میں دو لڑکیاں بھی شامل تھیں

ٹیم نے پہلے اس چوٹی کو یوم آزادی پاکستان پر سر کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی، لیکن موسمی پیش گوئی کے باعث ٹیم کو یوم آزادی سے ایک روز قبل ہی چوٹی سر کرنے کا فیصلہ کیا گیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close