جاپانی شہر کے میئر نے ایتھلیٹ کا گولڈ میڈل چبا کرخراب کر دیا

ویب ڈیسک

ٹوکیو :  جاپان کے شہر ناگویا کے میئر تاکاشی کاوامورا نے اپنے شہر کی فاتح ایتھلیٹ کا میڈل اپنے دانتوں میں دبا لیا جس پر تمغے کو تبدیل کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق جاپان کی گولڈ میڈل فاتح سافٹ بال ٹیم کی ممبر میو گوٹو جب اپنے آبائی شہر پہنچیں تو ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا

تقریب میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب اچانک شہر کے میئر تاکاشی نے ان کا میڈل تھام کر اپنے دانتوں میں دبا لیا، اپنی اس حرکت پر انہیں سوشل میڈیا پر بھی کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے تعاون اور فاتح ایتھلیٹ گوٹو کی خواہش پر انھیں اس کے بجائے نیا تمغہ دے دیا گیا ہے

واضح رہے کہ کورونا وائرس اور ری سائیکل موبائل فونز سے تیار کیے جانے کی وجہ سے میڈلز کو دانتوں میں دبانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close