امریکا افغانستان میں طالبان کی طوفانی پیش قدمی اور کنٹرول پر حیران

ویب ڈیسک

واشنگٹن : افغانستان میں طالبان کی طوفانی پیش قدمی اور  تیزی سے کنٹرول حاصل کرنے پر امریکی صدر سمیت دیگر اعلیٰ عہدیدار اور تھنک ٹینکس حیران رہ گئے ہیں

طالبان کے افغانستان پر انتہائی برق رفتاری سے کنٹرول نے امریکی صدر جو بائیڈن اور دیگر اعلیٰ امریکی حکام کو حیران کر دیا، امریکی صدر جو بائیڈن کے لیے بطور کمانڈر ان چیف افغان حکومت کا خاتمہ ایک اہم امتحان تھا جس پر ریپبلکن کی جانب سے جوبائیڈن پر شدید تنقید کی گئی ہے

امریکی صدر جو بائیڈن یہ بات باور کرانے کی کوشش کرتے رہے کہ افغانستان میں طالبان کا اثر و رسوخ کم ہورہا ہے، اس کے علاوہ اس بات پر بھی بضد رہے کہ تمام امریکی بیس سالہ جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، امریکا کے لیے یہ ایک ایسا تنازع رہا جس میں پیسہ اور فوجی طاقت کا استعمال صرف اس لیے کیا گیا تاکہ افغانستان کے لوگوں پر مغربی طرز کی جمہوریت تھوپی جا سکے تاہم افغان معاشرہ اس کو قبول کرنے لیے کبھی تیار نہ ہوا

وائٹ ہاؤس کے سینیئر عہدیدار کے مطابق گزشتہ روز طالبان کے کابل پر قبضہ کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن کیمپ ڈیوڈ میں اپنے آفس میں بیٹھ کر افغانستان کی صورتحال سے متعلق معاملات دیکھتے رہے اور نیشنل سیکیورٹی ٹیم سے بریفنگ بھی حاصل کیں تاہم طالبان کا صرف چند دنوں میں پورے افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنا امریکی انتظامیہ کے لیے حیران کن عمل تھا

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلکن کا کہنا ہے کہ افغان فورسز ملک کے دفاع میں ناکام رہے جب کہ افغان صورتحال انتہائی تیزی سے بدلی جس کا ہم کو اندازہ بھی نہیں تھا

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی اداروں کی خفیہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ طالبان کی تیز رفتار پیش قدمی کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ 90 دن میں کابل پر قبضہ کر لیں گے لیکن اس رپورٹ کے صرف تین روز بعد ہی طالبان نے کابل کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے. اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ صورتحال امریکا کے لیے کس قدر غیر متوقع ہے

ادہر پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حامد کرزئی ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کے لیے حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ امریکی اور اتحادی شہریوں کو بحفاظت افغانستان نے نکالا جا سکے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر امریکی افواج کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں.

یہ  بھی پڑھئیے

________________

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close