سندھ حکومت کا تمام جامعات اور بورڈز پیر سے کھولنے کا فیصلہ

نیوز ڈیسک

کراچی : سندھ حکومت نے تمام جامعات اور بورڈز پیر سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے

وزیر برائے جامعات بورڈ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ سندھ کی تمام جامعات ایس او پیز کے تحت 23 اگست کو کھول دی جائیں گی

انہوں نے کہا کہ جامعات، بورڈ اور ووکیشنل ایجوکیشن ٹریننگ پچاس فیصد حاضری کےساتھ پیر سے کھلیں گے

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ یونیورسٹیوں کے اسٹاف کی ویکسینیشن سو فیصد لازمی ہونی چاہیے، طالب علموں کو بھی ویکسینیشن کروانی ہوگی

اُن کا کہنا تھا کہ طالب علم، اساتذہ اور جامعات کا عملہ ویکسینیشن کارڈ اپنے ساتھ رکھیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close