واشنگٹن : افغانستان کے مرحوم رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے طالبان کے خلاف مزاحمت کا اعلان کیا ہے
بتیس سالہ احمد مسعود نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں لکھے اپنے مضمون میں دعویٰ کیا ہے کہ افغان فوج کے ارکان اور اسپیشل فورسز یونٹ کے کچھ ارکان بھی ان کے ساتھ ہیں
انہوں نے لکھا ہے کہ ان کے پاس اسلحہ اور گولہ بارود بھی موجود ہے، جو ہم نے اپنے والد احمد شاہ مسعود کے زمانے سے جمع کر رکھا تھا، کیونکہ ہمیں معلوم تھا کہ یہ دن آ سکتا ہے
احمد مسعود نے بتایا کہ اس کے علاوہ جو فوجیں ہمارے ساتھ آن ملی ہیں وہ بھی اسلحہ اور گولہ بارود ساتھ لائی ہیں
واضح رہے کہ مرحوم رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود اس وقت اپنے آبائی علاقے وادیٔ پنج شیر میں موجود ہیں، جس پر طالبان نے ابھی قبضہ نہیں کیا
انہوں نے کہا ہے کہ اگر طالبان وادیٔ پنج شیر پر حملہ کریں گے، تو انہیں ہماری جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا
دوسری جانب ترجمان افغان طالبان ذبیح ﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، لیکن اگر کسی نے مداخلت کی تو اس کے خلاف ہم اٹھ کھڑے ہوں گے
ایک تقریب سے خطاب میں ذبیح ﷲ مجاہد کا کہنا تھا کہ طالبان کسی بھی ملک کے خلاف دشمنی کے جذبات نہیں رکھتے
اس موقع پر ذبیح ﷲ مجاہد نے افغان عوام سے اپیل کی کہ وہ طالبان کے ساتھ مل کر کام کریں اور ایک متنوع نظام بنانے میں ہاتھ بٹائیں.
یہ بھی پڑھئیے:
-
طالبان کا افغانستان میں نیا آئین لانے اور امارتِ اسلامی قائم کرنے کا اعلان
-
بھارتی فوجی افسر نے افغان صورتحال پر آئی ایس آئی کو مبارکباد کیوں دی؟
-
افغان سیاسی مفاہمتی عمل کا آغاز؛ طالبان کی حامد کرزئی اور عبد اللہ عبداللہ سے ملاقات
-
طالبان سے سیاسی مذاکرات کی حمایت کرتا ہوں، اشرف غنی
-
طالبان سے کوئی دشمنی نہیں، بات چیت کے لیے دروازے کھلے ہیں، امریکی وزیر