کراچی : پاکستان مسلم لیگ نون سندھ کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے کارساز ہاؤس میں ہنگامی آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر پارٹی سے استعفی دیا
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نون لیگ کی قیادت کی جانب سے کنٹونمنٹ انتخابات کے ٹکٹ پیسوں کے عوض تقسیم کرنے پر نون لیگی کارکنان نے ہنگامہ آرائی کی تھی جب کہ شہباز شریف نے ہنگامہ آرائی کے واقعے کی تحقیات کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی.