فیسبک نے مین ایپ میں کالنگ فیچر کا اضافہ کر دیا

ویب ڈیسک

فیسبک نے 2014ع میں میسنجر کو ایک الگ ایپ کی شکل دی تھی لیکن اب لگ رہا ہے کہ وہ اس کی اس حیثیت میں تبدیل لانا چاہتا ہے، کیونکہ فیسبک کی مین ایپ میں میسنجر کے چند اہم فیچرز کو شامل کیا جارہا ہے

دراصل 2014ع میں بھی میسنجر کو الگ ایپ کی شکل دینے پر صارفین کو اس کی وجہ سمجھ نہیں آئی تھی اور بظاہر فیسبک کو بھی صحیح سے معلوم نہیں کہ اس کا مقصد کیا تھا

بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ فیسبک نے اب میسنجر کے اہم ترین فیچرز یعنی وائس اور وڈیو کالنگ کو اپنی مین ایپ کا حصہ بنا دیا ہے اور یہ یقیناً فیس بک صارفین کے لیے بہت بڑی سہولت ہوگی

ابتدائی طور پر محدود صارفین کو وائس یا وڈیو کالز کی سہولت فیسبک ایپ میں دستیاب ہوگی، جسے بعدازاں بتدریج تمام صارفین کے لیے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے

اس ضمن میں میسنجر کے پراڈکٹ منیجمنٹ ڈائریکٹر کونر ہیز کا کہنا ہے کہ فیسبک ایپ کا یہ نیا فیچر تو فی الحال ٹیسٹ ہے مگر اس سے صارفین کو فیسبک کی مین ایپ اور میسنجر سروس کو بار بار کھولنے کی ضرورت نہیں رہے گی

واضح رہے کہ فیسبک نے جب مسینجر کو الگ ایپ کی حیثیت دی تھی تو صارفین اپنے موبائل فون میں پرائیویٹ میسجر کے لیے ایک نئی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے پر مجبور ہو گئے تھے، اب وائس اور وڈیو کالز کی آزمائش کمپنی کی جانب سے فیسبک ایپس اور سروسز کو مدغم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے

کونر ہیز نے بتایا کہ فیسبک نے میسنجر کو خودمختار ایپ کی بجائے ایک سروس کے طور پر دیکھنا شروع کردیا ہے۔ یعنی میسنجر ٹیکنالوجی پر مبنی وائس اور وڈیو کالز فیسبک کے دیگر پلیٹ فارمز بشمول انسٹاگرام، اوکیولس اور پورٹل ڈیوائسز کا بھی حصہ بن سکے گی

کونر ہیز کے مطابق وقت کے ساتھ آپ زیادہ تبدیلیوں کو دیکھیں گے اور میسنجر سب کو جوڑنے کا کام کرنے والی ایپ ہوگی

فیسبک نے ستمبر 2020ع میں میسنجر اور انسٹاگرام کے درمیان میسجنگ کو ان ایبل کیا تھا، جبکہ واٹس ایپ کو بھی اس کا حصہ بنانے پر کام ہو رہا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close