کراچی : ایف آئی اے اینٹی ھیومن ٹریفکنگ سیل کراچی نے نادرا حکام کی تحریری شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حماد حسین ، سینیئر ایگزیکٹو نادرا رضوان خان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا ہے
تفصیلات کے مطابق نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حماد حسین کی معاونت اور ملی بھگت سے غیر ملکی شہری جاوید نے چھیالیس برس کی عمر میں جعلی دستاویزات کی بنیاد پر دھوکہ دہی سے اپنا پاکستانی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنوایا ہے
ملزم نے جس شناختی کارڈ کی بنیاد پر اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنوایا وہ ایک خاتون مسمات بشیراں کو جاری کیا گیا تھا
مقدمہ کے اندراج کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا حماد حسین اور سینئر ایگزیکٹو نادرا رضوان خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ غیر ملکی شہری جاوید کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں
جعلی شناختی کارڈ اسکینڈل میں اب تک پانچ مقدمات درج کیے جا چکے ہیں اور گرفتار ملزمان کی تعداد سولہ ہے جن میں نادرا کے اعلیٰ افسران، غیر ملکی شہری اور ایجنٹ شامل ہیں.