امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے افراد عام شہری نکلے

ویب ڈیسک

کابل : کابل میں امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے افراد عام شہری نکلے جن میں چھ بچوں سمیت نو افراد جاں بحق ہوئے تھے

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق گزشتہ روز کابل میں جس گاڑی کو امریکی ڈرون نے نشانہ بنایا تھا، اس میں سوار شخص کے بھائی کا، کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار تمام افراد عام شہری تھے اور حملے کے نتیجے میں چھ بچوں سمیت نو افراد مارے گئے

امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے شخص کے بھائی نے کہا کہ ہمارا داعش سے کوئی تعلق نہیں، یہ ہمارا گھر تھا جہاں میرا بھائی اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر تھا

اس کے علاوہ پڑوسیوں کا بھی کہنا ہے کہ حملے میں مارے گئے افراد عام شہری تھے جنہوں نے حملے کے بعد گاڑی میں آگ بجھانے کی کوشش بھی کی

دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے کے بعد دھماکا ہوا جس کے باعث عام شہری مارے گئے، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں تاہم اگر کوئی عام شہری مارا گیا ہے تو ہمیں بے حد افسوس ہے.

یہ بھی پڑھئیے:

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close