واٹس ایپ پر ایک دوسرے کو نام سے سرچ کرنا اور وڈیو شیئرنگ ممکن؟

ویب ڈیسک

پیغام رسانی کی ایپلیکیشن واٹس ایپ تسلسل کے ساتھ متعدد نئے فیچرز پیش کر رہی ہے، جن میں نیا یوزر نیم سسٹم اور وڈیو کالز کے دوران اسکرین شیئرنگ کا آپشن بھی شامل ہے

اینڈرائڈ کے لیے اس ایپ کے بیٹا ورژن 2.23.11.15 میں دیکھی گئی تبدیلیوں کی بنیاد پر ڈبلیو اے بیٹا انفو نے سب سے پہلے اطلاع دی کہ اس یوزر نیم سسٹم کے باعث صارفین اپنے اکاؤنٹ سے جڑے منفرد نام منتخب کر سکیں گے

اس کی مدد سے مستقبل میں صارفین ایک دوسرے کو نمبروں کی بجائے ناموں سے سرچ کر سکیں گے۔ امکان ہے کہ اس یوزر نیم کا استعمال کرتے ہوئے ہونے والی بات چیت اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوگی۔

ایپ کے 2.23.11.19 ورژن کے بیٹا ٹیسٹرز کو ایک نیا اسکرین شیئرنگ فیچر بھی ملا، جس کے باعث صارفین وڈیو کالز کے دوران مبینہ طور پر اپنی اسکرین کا مواد شیئر اور کال کے حصے ریکارڈ کر سکتے ہیں

کچھ ٹیسٹرز نے ’اسٹیٹس آرکائیو‘ فیچر ملنے کی بھی اطلاع دی، جو بزنس اکاؤنٹس تک محدود ہے۔ اس سے صارفین چوبیس گھنٹے بعد اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس کو محفوظ کرکے بعد ازاں مستقبل میں دوبارہ شیئر کر سکتے ہیں

لگتا ہے کہ یہ فیچرز ابھی تیاری کے مراحل میں ہیں اور ابھی تک تمام ٹیسٹرز کے لیے دستیاب نہیں، ممکنہ طور پر انہیں آہستہ آہستہ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا

آئی او ایس اور اینڈرائڈ کے لیے واٹس ایپ پر ’اِینڈ ٹو اِینڈ انکرپٹڈ بیک اپ‘ کی خاطر نیا ’پاس ورڈ ریمائنڈر فیچر‘ اور میسج ڈرافٹ کے لیے پہلے سے بہتر سپورٹ بھی دیگر تبدیلیوں کا حصہ ہے

توقع ہے کہ مؤخر الذکر سے ان صارفین کو مدد ملے گی، جو شاید بات چیت کے درمیان میں جزوی طور پر لکھے گئے پیغامات کے بارے میں بھول جاتے ہیں

میٹا کی ملکیت یہ کمپنی پہلے چیٹ بار کے اندر ڈرافٹ میں موجود میسج کی موجودگی کی نشاندہی نہیں کرتی تھی اور ہو سکتا ہے کہ چیٹ لسٹ کے اوپری حصے میں نامکمل پیغامات کے نئے انڈیکیٹر سے صارفین اس پر توجہ دیں

ممکن ہے اینڈرائڈ 2.23.11.19 اپ ڈیٹ کے لیے بیٹا ڈاؤنلوڈ کرنے پر کچھ صارفین کو وٹس ایپ کی نچلی نیویگیشن بار میں کچھ معمولی تبدیلیاں نظر آئیں

لگتا ہے کہ ایک نیا آئیکون اور وڈیو کالز کے دوران ایک پرامپٹ صارفین کو اپنی اسکرین شیئر کرنے میں مدد کرتا ہے

فیچر کسی کی اسکرین پر دکھائی جانے والی ہر چیز کو ریکارڈ کرتا اور اسے وصول کنندہ کے ساتھ شیئر کرتا ہے، لیکن اگر وصول کنندہ پرانا وٹس ایپ ورژن استعمال کر رہا ہو تو ممکن ہے اسے شیئر کی گئی اسکرین کا مواد نہ ملے

تاہم، اس فیچر کی زیادہ تر لوگوں تک ممکنہ رسائی غیر واضح ہے کیونکہ یہ بڑی گروپ کالز میں کام نہیں کر سکتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close