سلیکان ویلی : معروف سوشل میڈیا ایپلیکیشن واٹس ایپ نے یکم نومبر سے پرانے آئی او ایس اور اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے مزید فونز کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے
یاد رہے کہ واٹس ایپ نے 2020ع کے اختتام پر کروڑوں اینڈرائڈ اور آئی او ایس فونز کے لیے سپورٹ خم کردی تھی۔
اس موقع پر بتایا گیا تھا کہ آئی او ایس 9 سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے آئی فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کی جارہی ہے۔ جہاں تک اینڈرائیڈ فونز کی بات ہے تو اینڈرائیڈ 4.0.3 سے پہلے کے فونز میں واٹس ایپ سپورٹ ختم کی گئی۔
اب واٹس ایپ نے اپنے ایف اے کیو پیج میں بتایا ہے کہ آئی او ایس 9 پر کام کرنے والے آئی فونز کے لیے دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ کی سپورٹ ختم کی جارہی ہے
یعنی اب صارفین کو آئی فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے آئی او ایس 10 یا اس سے آگے کے آپریٹنگ سسٹمز کی ضرورت ہوگ
آئی فون ایس ای ،آئی فون 5، 5 ایس اور 5 سی ، 6 ایس اور 6 ایس پلس میں اب تک آئی او ایس 9 آپریٹنگ سسٹم ہے، انہیں واٹس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے آپریٹنگ سسٹم کو آئی او ایس 10 یا اس کے بعد کے ورژنز سے اپ ڈیٹ کرنا ہوگا
اسی طرح اینڈرائڈ 4.0.4 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے فونز بھی یکم نومبر سے واٹس ایپ سپورٹ سے محروم ہوجائیں گے، ایسے صارفین کو واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے اینڈرائیڈ 4.1 یا اس سے آگے کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے فونز کی ضرورت ہوگی
یہ تو واضح نہیں ہے کہ کون کون سے اینڈرائڈ فونز 4.1 ورژن سے پہلے کام کر رہے ہیں، مگر یہ تعداد یقینی طور پر لاکھوں میں ہو سکتی ہے
خیال رہے کہ یکم نومبر سے، پرانے آئی فونز اور اینڈرائڈ فونز پر سپورٹ ختم ہونے سے صارفین فوری طور پر واٹس ایپ سے محروم نہیں ہوں گے، انہیں کچھ فیچرز استعمال کرنے کا موقع ملے گا، لیکن وہ ڈیوائسز کو واٹس ایپ ویب سے کنکٹ نہیں کرسکیں گے
اس طرح بتدریج وہ واٹس ایپ فون پر بھی استعمال کرنے سے محروم ہوجائیں گے اور اپنے اکاؤنٹس کے لیے انہیں مطلوبہ آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز کی ضرورت ہوگی.