مانچسٹر : دُنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش پریمیئر لیگ کے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ میں اپنی دوبارہ واپسی کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے
کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا تھا کہ وہ مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی کو اپنے مینٹور ایلکس فرگوسن کے نام کرتے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ جس ٹیم سے اُنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا وہ اب اُسی ٹیم میں واپس آگئے ہیں، اپنی اس واپسی کو وہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے ایلکس فرگوسن کے نام کرتے ہیں، جو اُن کے مینٹور ہیں
رونالڈو اٹالین کلب یووینٹس سے مانچسٹر یونائیٹڈ میں دو سالہ معاہدے کے تحت آئے ہیں، اُن کے ٹرانسفر کا عمل مکمل ہوگیا ہے جس میں میڈیکل، ویزا اور ذاتی شرائط شامل تھیں
رونالڈو کا کہنا تھا کہ جو کوئی بھی اُنہیں جانتا ہے وہ یہ بھی جانتا ہوگا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کلب سے اُن کو نا ختم ہونے والی محبت ہے
دوسری جانب مانچسٹر یونائیٹڈ کے گول کیپر ڈی گے کا کہنا ہے کہ یہ ایک خواب کی مانند ہے کہ رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپس آگئے ہیں
کلب کے سابق کپتان رائے کین کا کہنا ہے کہ چھتیس سالہ رونالڈو پیدائشی ونر ہے
دوسری جانب دنیا بھر میں مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی مانچسٹر یونائیٹڈ کلب میں واپسی پر مانچسٹر یونائیٹڈ کے مداحوں نے جشن منایا اور بےحد خوشی کا اظہار بھی کیا
رپورٹس کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کلب نے 12.86 ملین پونڈز کے عوض فٹبال کے سپر ہیرو کرسٹیانو رونالڈو سے دو سال کا معاہدہ سائن کرلیا ہے.
یہ بھی پڑھئیے:
میسی کے بعد رونالڈو نے بھی کلب چھوڑ دیا، دوبارہ مانچسٹر یونائیٹڈ سے معاہدہ