ملتان: 12 افراد کی بینائی کی قیمت صرف 5 لاکھ روپے جرمانہ!

نیوز ڈیسک

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی لئیق رفیق اسپتال کے میڈیکل کیمپ میں غلط سرجری کے باعث 12 افراد کی بینائی ضائع ہونے کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں

آنکھوں کے غلط آپریشنز کر کے 12 افراد کی بینائی ضائع کرنے پر  لئیق رفیق ہسپتال کو محض پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کا کیس پاکستان میڈیکل کمیشن اور محکمہ صحت کو بھجوا دیا گیا

ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق ڈاکٹر حسنین کے خلاف فوجداری کارروائی کی تجویز دی گئی ہے اور مقدمے کا فیصلہ متاثرین پر چھوڑ دیا گیا ہے کہ وہ ڈاکٹر کے خلاف اندراجِ مقدمہ کے لیے پولیس کودرخواست دے سکتے ہیں

یاد رہے کہ لئیق رفیق ہسپتال ملتان میں گزشتہ ماہ سولہ افراد کی آنکھوں کے آپریشنز کیے گئے تھے، مگر دو روز بعد ہی بارہ اشخاص کو شدید انفیکشن ہوگیا اور بعدازاں ان کی بینائی جاتی رہی

مبینہ غفلت پر ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے کمیشن کی چار رکنی ٹیم نے نجی ہسپتال کے آپریشن تھیٹرز سر بمہر کر کے علاج معالجہ کی تفصیلات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close