کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث شدید گرمی، بارش کا امکان

نیوز ڈیسک

کراچی : شہر قائد کے قریب بارش برسانے والے سسٹم کی موجودگی کی وجہ سے سمندری ہوائیں بند اور گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے جب کہ ماہرین نے آئندہ دو روز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ چند روز سے گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث شہر میں بلوچستان کی گرم وخشک ریگستانی ہوائیں چل رہی ہیں اور دوپہر کے وقت درجہ حرارت 39 ڈگری سے بڑھ گیا

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا ہوا کا کم دباؤ مشرق سے سندھ میں داخل ہوا ہے ، اس کی رفتار انتہائی سست ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، ہوا کے کم دباؤ کے باعث جمعرات اور جمعے کو کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں، بلوچستان کے چند ساحلی مقامات اور جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں 3 ستمبر تک بارش ہوسکتی ہے

جبکہ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے یکم سے 3 ستمبر تک بارش کے امکان کے پیش نظر کراچی، ٹھٹہ اور بدین کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا ہے

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ ہوا کا کم دباؤ مشرقی سندھ پر ہے جو جنوب کی جانب بڑھ رہا ہے

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں یکم سے 3 ستمبر تک کہیں تیز اور کہیں معتدل بارش کا امکان ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close