بہت دیر کی مہرباں… سندھ حکومت کی بارش متاثرین میں چار ارب روپے تقسیم کرنے کی منظوری

نیوز ڈیسک

گزشتہ سال 2020ع میں ہونے والی بارش سے تباہی کے نقصانات سے متعلق سندھ حکومت نے متاثرین میں چار ارب روپے تقسیم کی منظوری دیتے ہوئے رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کر دی

سندھ ہائی کورٹ میں 2020ع میں ہونے والی بارش سے تباہی کے نقصانات سے متعلق سندھ حکومت نے چار ارب روپے تقسیم کی منظوری دے دی ہے، بارش متاثرین کے نقصانات سے حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال بارش میں 149 افراد جاں بحق، 103 زخمی ہوئے۔ 7120 پکے اور 75 ہزار کچے مکانات مکمل تباہ ہوئے۔ پونے دو لاکھ سے زیادہ مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس ایک لاکھ، زخمیوں کو 25 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ متاثرین میں رقم تقسیم کے لئے نجی بینک سے معاہدہ ہوگیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close