ورکنگٹن : سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہوتی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مچھلیوں کی ایک انوکھی قسم ’ اسٹنگرے‘ ایک شیر خوار بچی کے چہرے کے تاثرات کی نقل اتار رہی ہے
سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے یہ دلچسپ تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں ایک مچھلی اُن کی شیر خوار حیرت زدہ بیٹی کے چہرے کے تاثرات کی ہو بہو نقل اتار رہی ہے
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے ٹاؤن ورکنگٹن کی وینڈی آرمسٹرانگ نامی خاتون کی جانب سے اپنی بچی کی یہ دلچسپ تصویر شیئر کرنا ہی تھا کہ انٹرنیٹ صارفین اس تصویر سے خوب محظوظ ہوئے اور اسے اپنے پیجز پر شیئر کرنے لگے
بچی کی والدہ وینڈی آرمسٹرانگ کا کہنا ہے کہ وہ اکثر اوقات اپنے گھر کے قریب جھیل کے ایکوریم میں جاتی رہتی ہیں، اس بار انہوں نے محسوس کیا کے ایک اسٹنگرے مچھلی اُن کی چھے ماہ کی بچی میں کچھ زیادہ ہی دلچسپی لے رہی ہے. اُن کی چھ ماہ کی بچی ڈیزی کے چہرے کے جب سنجیدہ تاثرات ہوئے تو انہوں نے محسوس کیا کہ اسٹنگرے مچھلی نے بھی اُن کی بیٹی کے تاثرات کی ہو بہو نقل کی.