عمران خان کے ساتھ ہیں، پی پی سے کوئی رابطہ نہیں، جہانگیر ترین گروپ

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے باغی جہانگیر ترین گروپ نے پاکستان پیپلز پارٹی سے رابطوں کی تردید کردی ہے

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے باغی گروپ کے حکومت سے شدید اختلافات کے بعد کچھ عرصے سے اس کے دیگر جماعتوں خاص طور پر پیپلز پارٹی سے رابطوں کی خبریں گردش کر رہی تھیں

جبکہ مسلم لیگ ن کی طرف سے بھی اس طرح کا تاثر دیا جا رہا تھا کہ جہانگیر ترین گروپ کے اراکین ان سے رابطے میں ہیں

لیکن اب ترین گروپ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ ہیں، پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ رابطوں کی خبروں میں صداقت نہیں، پی ٹی آئی کا حصہ ہیں، پیپلز پارٹی سے رابطہ نہیں کیا

سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ دراصل جہانگیر ترین گروپ دیگر جماعتوں سے بیک ڈور رابطوں کی خبروں کو حکمران جماعت پر دباؤ کے لیے استعمال کر رہا ہے، جبکہ ساتھ ہی وہ پی ٹی آئی سے صلح کا دروازہ بھی بند نہیں کرنا چاہ رہا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close