کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے کل سے تمام اسکولوں میں ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے. جبکہ پرائیویٹ اسکولوں کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے گئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار شاہ کی زیرِ صدارت ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ اسکولز کا اجلاس ہوا، جس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ صحت کی تجویز پر کل سے تمام اسکولوں میں ویکسینیشن مہم شروع کی جائے گی، اور بچوں کو ویکسین لگانے کے لئے والدین سے رضامندی سرٹیفکیٹ لئے جائیں گے، جب کہ والدین کی تنظیموں اور نجی اسکولز ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لیا جائے گا
وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ اسکولوں کی بندش سے بچنے کے لئے نویں سے بارہویں کے تمام طلبہ کی ویکسینیشن کرنا ہوگی، دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک میں ویکسینیشن سے زندگی معمول پر آئی ہے
انہوں نے کہا کہ نجی اسکولوں کو سندھ حکومت کی مقرر کردہ تنخواہ اساتذہ کو دینا ہوگی، اسکولوں کو لیٹ فیس پر بچوں کو اسکول سے نکالنے نہیں دوں گا، تمام نجی اسکول والوں کو قانون کے مطابق دس فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینا ہوگی
وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سندھی لازمی ہے جس پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا، نجی اسکولوں کے اساتذہ کی سندھی پڑھانے کی ٹریننگ لینگویج اتھارٹی کرے گی، ہم چاہتے ہیں سندھی زبان سے ہم آہنگی پیدا کی جائے
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ نجی اسکولوں کی رجسٹریشن کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا، نجی اسکولوں کی تعداد اور ان میں سہولیات بھی دیکھی جائیں گی. تمام نجی اسکولوں کا ڈیٹا بیس مکمل کرکے مکینزم بنایا جائے گا، اسکولوں میں انسپیکشن کے لئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، نجی اسکولوں میں اساتذہ کی تنخواہیں بھی معلوم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیئے:
-
ویکسین کے بارے میں این سی او سی نے نئی ہدایات جاری کردیں
-
کورونا وائرس؛ پنجاب میں تعلیمی ادارے پھر بند کرنے کا فیصلہ
-
نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء کے لئے ویکسین لازمی، نوٹیفکیشن جاری
-
جاپانی ماہرین کا گنج پن سے نجات کا قدرتی علاج کا دعویٰ
-
والدین اپنے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اسکولوں میں جمع کروائیں، وزیر تعلیم سندھ