میسی ارجنٹائن اور برازیل کے میچ میں مداخلت پر حکام پر پھٹ پڑے

ویب ڈیسک

ارجنٹائن اور برازیل کے میچ کے دوران اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہو گئی جب کیمروں نے نمبر10 لیونل میسی کی گفتگو کو قید کر لیا

لیونل میسی کو اچھی طرح معلوم تھا کہ ساری دنیا کی نظریں برازیل اور ارجنٹائن کے میچ کے پر ہیں ، جسے پریمیئر لیگ کے کھلاڑیوں ایمیلیانو مارٹنیز ، کرسٹیان رومیرو ، جیو لو سیلسو اور ایمیلیانو بوینڈیا کی موجودگی کی وجہ سے چوتھے منٹ میں حکام نے میچ میں رکاوٹ ڈالتے ہوئے معطل کردیا تھا

حکام نے ارجنٹائن کے چار پریمیئر لیگ کے کھلاڑیوں پر صحت عامہ کے قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے میچ  کو معطل کیا

ان پر الزام تھا کہ انہوں نے کاغذی کارروائی کو غلط طریقے سے پُر کیا اور برازیل پہنچنے پر قرنطینہ سے گریز کیا ، وہ حالیہ دنوں میں انگلینڈ میں تھے۔

اپنے بیان میں حکام کا کہنا ہے کہ  "میچ ریفری کے فیصلے سے ، فیفا کی جانب سے برازیل اور ارجنٹائن کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے منعقد ہونے والا میچ معطل کر دیا گیا ہے۔ ریفری اور میچ کمشنر فیفا ڈسپلنری کمیٹی کو ایک رپورٹ پیش کریں گے ، جو اقدامات کا تعین کرے گی۔ یہ طریقہ کار موجودہ قوانین پر سختی سے عمل پیرا ہے۔“

ارجنٹائن کے کپتان میسی ، ان دعووں میں سے کسی پر بھی اختلاف کرنے کے بجائے ، برازیل کے حکام کی مداخلت کے انداز سے زیادہ ناراض تھے

انہوں نے ایک گروپ میں، جس میں عہدیدار شامل تھے، بات کرتے ہوئے کہا "ہم یہاں تین دن سے ہیں ، کیا وہ یہ سب کرنے کے لیے میچ شروع ہونے کا انتظار کر رہے تھے؟ ہمیں اس کے بارے میں پہلے یا ہوٹل میں کیوں خبردار نہیں کیا گیا؟ وہ اس کی وضاحت کر سکتے تھے، لیکن افسوس کہ یہ سب اس وقت کیا گیا جب ہم کھیلنے کے لیے میدان میں اترے ہیں اور اب دنیا دیکھ رہی ہے۔”

ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن (اے ایف اے) کے صدر کلاڈیو ٹاپیا  نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "آج جو کچھ ہوا وہ بہت خراب تاثر کا حامل ہے۔ چار لوگ کھیل میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے داخل ہوئے اور CONMEBOL نے کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم میں واپس جانے کو کہا۔ آپ یہاں کسی جھوٹ کے بارے میں بات نہیں کر سکتے کیونکہ وہاں صحت سے متعلق قانون سازی ہے جس کے تحت جنوبی امریکہ کے تمام ٹورنامنٹ کھیلے جاتے ہیں۔ ہر ملک کے صحت کے حکام نے ایک پروٹوکول کی منظوری دی جس کی ہم مکمل طور پر تعمیل کر رہے ہیں۔“

ارجنٹائن کے ہیڈ کوچ لیونل سکالونی نے کہا کہ "یہ مجھے بہت مایوس کن تھا، یہ  کسی مجرم کی تلاش کرنے جیسا تھا۔ کچھ ہوا تھا یا نہیں ، لیکن یہ مداخلت کرنے کا وقت نہیں تھا۔ یہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع تھا۔ حد تو یہ ہے کہ ہمیں کسی بھی وقت  مطلع نہیں کیا گیا کہ وہ میچ نہیں کھیل سکتے۔ ہم کھیل کھیلنا چاہتے تھے اور برازیل کے کھلاڑی بھی۔“

یہ بھی پڑھیئے:

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close