اٹلی نے فٹبال میچز میں ناقابل شکست رہنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

نیوز ڈیسک

پیرس : اطالوی فٹبال ٹیم نے انٹرنیشنل فٹبال میچز میں ناقابل شکست رہنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

سوئٹزرلینڈ سے مقابلہ بغیر گول برابر ہونے کے بعد ٹیم اب 36 میچز سے ناقابل تسخیر بن چکی ہے، اس سے قبل اسپین اور اٹلی مشترکہ طور پر 35 میچز تک ناقابل تسخیر رہنے کے ریکارڈ میں شریک تھے، لیکن اب یہ اعزاز اٹلی نے اپنے نام کر لیا ہے

دوسری جانب دیگر کوالیفائرز میں اسپین نے جورجیا کو 0-4 سے مات دی، جرمنی نے آرمینیا پر 0-6 سے فتح پائی، کوسوو کا مہمان یونان سے مقابلہ 1-1 سے برابر رہا، بلغاریہ نے لتھوینیا کو 0-1 سے قابو کیا، پولینڈ نے سان مارینو کو 1-7 سے شکست دی، البانیہ نے ہنگری کو 0-1 سے زیر کر کے کامیابی سمیٹی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close