عدلیہ کو بھی اثاثوں سے متعلق جواب دہ ہونا ہوگا، اسد عمر

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عدلیہ کو بھی اثاثوں سے متعلق جواب دہ ہونا ہوگا

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران اسد عمر نے کہا کہ دنیا میں جمہوریت ایک آخری کیل پر اٹکی ہوئی ہے، دنیا بھر میں انتہا پسندی بڑھ رہی ہے، ایسے ممالک کے جہاں کئی صدیوں سے جمہوری روایات برقرار تھیں وہاں انتہا پسندی سے پھیل رہی ہے، امریکا تک میں کانگریس پر اسلحہ لیے لوگ صرف اس لیے قابض ہو گئے کہ انہیں نتائج پسند نہیں تھے

اسد عمر نے کہا کہ ہمارا ملک بدقسمت رہا کہ ابتدائی پینسٹھ سال ایک بھی جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت مکمل نہ کرسکی، پاکستان میں موجودہ صدی کے تیرہ سال میں حکومتیں عوامی ووٹ سے منتقل ہوئی ہیں، ذاتی مفادات کو نظر انداز کر کے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو ہی آئین سازی اور قانون کے متعلق اکٹھے ہونا ہو گا

اسد عمر نے کہا کہ عوام سیاست دانوں کو ووٹ دے کر حکومت میں بھیجتے ہیں لیکن کرپشن اور فراڈ کا جواب عدالت میں ہی دینا ہو گا، آزاد عدلیہ کے بغیر جمہوریت کا پروان چڑھنا ممکن نہیں، عدلیہ آزاد ضرور ہونی چاہیے مگر قانون سے بالاتر کسی صورت نہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close