ٹی 20 ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا مطالبہ سامنے آگیا

نیوز ڈیسک

لاہور :  ٹی 20 ورلڈکپ کے ہی بائیکاٹ کا مطالبہ سامنے آگیا. سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف نے پاکستان کو  آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا مشورہ دے دیا

راشد لطیف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی میں کیس دائر کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ورلڈکپ میں نہیں جائیں گے تو زیادہ فائدہ ہوگا

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونے سے کرکٹ اور پاکستان کرکٹ کا بہت نقصان ہوا ہے

کیویز چند روز سے پاکستان میں تھے، پریکٹس اور سیکیورٹی بھی اچھی چل رہی تھی،  بے بیناد سیکیورٹی تھریٹ کی بنا پر سیریز کو منسوخ کیا گیا، اب سوچنا پڑے گا کہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال کا حل کیا ہے،کرکٹ کو فارن پالیسی کا حصہ بنانا پڑے گا، بھارت کے ساتھ سیریز کا معاملہ ہو تو خارجہ پالیسی کی بات آتی ہے، یو اے ای میں پی ایس ایل کے میچز ہوں تو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو مداخلت کرنا پڑتی ہے. نیوزی لینڈ کی ٹیم جاتی ہے تو وزیرداخلہ شیخ رشید پریس کانفرنس کرتے ہیں، اسی طرح کے معاملات میں پی سی بی اکیلا کچھ نہیں کر سکتا، دیکھنا ہوگا کہ حکومتی سطح پر کیا پالیسی بنائی جا سکتی ہے، یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، کرکٹ پاکستانیوں کے لیے بہت کچھ ہے، کھیل کے فروغ کے لیے ہم سب کو اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے

انہوں نے کہا کہ انگلینڈکی ٹیم کے دورہ پاکستان کے امکانات کم لگ رہے ہیں،اگر آ جاتی ہے تو سمجھتا ہوں پاکستان کرکٹ وینٹی لیٹر سے باہر آ جائے گی.

کھیل کے بارے مزید خبریں:

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close