لیسٹر : انگلینڈ کے دورے پر آئی ہوئی نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں بم حملے کی دھمکی ملی ہے
کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق نیوزی لینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے، جس کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم کا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا۔ نیوزی لینڈ خواتین ٹیم سیریز کے لئے اس وقت انگلینڈ میں موجود ہے اور دھمکی آمیز پیغام میں ہوٹل کو بم سے اڑا دینے کی دھمکی دی گئی ہے
اگرچہ دھمکی آمیز پیغام کے بعد کیوی ویمن ٹیم کی پریکٹس منسوخ کر دی گئی تاہم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ خواتین کرکٹ ٹیموں کا تیسرا ون ڈے میچ شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان ہے، کیونکہ حکام نے دھمکی کو غیر مصدقہ قرار دے دیا تاہم کھلاڑی خوفزدہ ہیں اور وہ تحفظات کا شکار ہیں
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم نے سیکورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا ہے جس کے بعد انگلینڈ نے بھی دورہ پاکستان سے انکار کردیا ہے
انگلینڈ میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کو ملنے والی دھمکی پر نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) کا اپنے ردِ عمل میں کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ دھمکی غیر مصدقہ تھی
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کو نیوزی لینڈ کرکٹ کے حوالے سے دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی تھی، دھمکی میں براہِ راست نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کا تذکرہ نہیں تھا لیکن اس کی بھرپور تحقیقات کی گئی
این زیڈ سی کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ دھمکی غیر مصدقہ تھی، ٹیم لیسٹر پہنچ چکی ہے اور اس کی سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے
نیوزی لینڈ کرکٹ نے بتایا کہ پریکٹس سیشن منسوخ ہونے کی خبر درست نہیں، آج ٹریول کرنا تھا، اس لیے پریکٹس شیڈول نہیں تھی.
__________________
کھیل کے بارے مزید خبریں:
-
سیکورٹی خدشات، انگلینڈ کا بھی کرکٹ ٹیم بھیجنے سے انکار
-
ٹی 20 ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا مطالبہ سامنے آگیا
-
سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز اچانک منسوخ
-
امریکی کرکٹر نے تاریخ رقم کردی، ایک اوور میں چھ چھکے
-
لیونل میسی نے پیلے کا ریکارڈ توڑ دیا ارجنٹائن کی بولیویا پر فتح
-
ٹی20 ورلڈکپ کے لئے ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، ساؤتھ افریقہ اور افغانستان کی ٹیموں کا اعلان
-
اٹلی نے فٹبال میچز میں ناقابل شکست رہنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا