پورنو گرافی کیس؛ اداکارہ شلپا شیٹھی کے خلاف بھی گھیرا تنگ

ویب ڈیسک

پورنو گرافی کیس؛ اداکارہ شلپا شیٹھی کے خلاف بھی گھیرا تنگ

ممبئی : فحش فلموں کے کیس میں شوہر راج کندرا کے بعد اداکارہ شلپا شیٹھی کے خلاف بھی گھیرا تنگ ہو گیا ہے

بالی ووڈ میں اس وقت سب سے زیادہ زیر بحث موضوع اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کے فحش فلموں کے کیس ہے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا فحش فلموں کے کیس میں راج کندرا کے خلاف تو ممبئی پولیس کی تحقیقات جاری ہیں، لیکن اب ایک بار پھر پولیس نے شلپا شیٹھی سے سوالات پوچھنے سمیت اداکارہ کے فون کا رکارڈ حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے

کہا جا رہا ہے کہ اس سلسلے میں ممبئی پولیس اداکارہ کو کسی بھی وقت سوال جواب کے لیے طلب کر سکتی ہے

اس سے قبل اداکارہ نے پہلی باراس کیس سے متعلق کہا تھا کہ موبائل ایپلیکیشن پر نشر کیا جانے والا مواد فحاشی کے زمرے میں نہیں آتا،  راج کندرا فحش فلموں کی پروڈکشن میں ملوث نہیں

واضح رہے کہ راج کندرا کو گزشتہ ہفتے ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپلیکیشن پر نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close